احمد آباد:دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کے نیلے سمندر کے درمیان پاکستان کے بلے بازوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے میگا میچ میں ایک بار پھر روایتی حریف ہندوستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے۔ ہندوستانی گیند بازوں کی تباہ کن گیندوں کے سامنے ہفتہ کو پوری پاکستانی ٹیم 42.5 اوورز میں 191 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ایک وقت پاکستان تین وکٹوں پر 155 رنز بنانے کر چیلنجنگ اسکور کی طرف بڑھ رہا تھا۔

پاکستانی بلے بازی کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم 280 سے 330 رنز بنانے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن بابر اعظم کے آو¿ٹ ہونے کے بعد وکٹوں کا گرنا شروع ہوگیا اورآخری سات کھلاڑی ٹیم کے اسکور میں محض 36 رنز جوڑکرپویلین لوٹ گئے۔ شروع میں مہنگے نظر آنے والے محمد سراج نے آٹھویں اوور میں عبداللہ شفیق کو آو¿ٹ کر کے پہلا جھٹکا دیا جب کہ امام الحق ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ ہو گئے۔
دونوں کے آوٹ ہونے کے بعد محمد رضوان (49) نے کپتان بابر اعظم (50) کے ساتھ اننگ کو آگے بڑھایا۔ اس دوران ہندوستانیوں کی اپیل پر امپائرز نے رضوان اور پھر بابر کو آوٹ قرار دیا تاہم ڈی آر ایس نے دونوں کو ناٹ آوٹ قرار دیا۔ رضوان اور بابر کی شراکت کو توڑنے کے لیے کپتان روہت شرما نے گیندبازوں کو تبدیل کرنے کا تجربہ کیا اور بالآخر بابر ان کے جال میں پھنس گئے جب سراج کی گیند پاکستانی کپتان کی گلیوں کو اڑا لے گئی۔
بابر کے آوٹ ہوتے ہی ہندوستانی اٹیک مزید تیز ہو گیا۔ اس کے نتیجے میں سعود شکیل (6) اور افتخار احمد (4) کی صورت میں ہندوستان کو مزید دو کامیابی ملی۔ دونوں کو کلدیپ یادو نے اپنے ایک ہی اوور میں نمٹایا۔ ایک سرے پر وکٹیں گرنے سے مایوس رضوان کا اعتماد ڈگمگا گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بمراہ نے انہیں کلین بولڈ کر دیا۔ بمراہ نے اپنے اگلے ہی اوور میں آل راو نڈر شاداب خان (2) کو بھی آو ٹ کردیا۔ محمد نواز (4) پانڈیا کے دوسرے شکار بنے جب کہ رویندرا جڈیجہ کے ہاتھ حسن علی (12) اور حارث رو ف (2) کے وکٹ لگے۔