نئی دہلی:وزارت خارجہ نے ہفتہ کے روز بتایا کہ 'آپریشن سندھو' کے تحت اب تک 500 سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کو ایران سے بحفاظت ملک واپس لایا گیا ہے۔
وزارت کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر بتایا کہ آپریشن سندھو کے تحت 227 ہندوستانی شہریوں کو لے کر ایک طیارہ آج صبح 3 بجے ترکمانستان کے اشک آباد سے دہلی پہنچا۔ اس سے قبل ایک خصوصی طیارہ کل 290 ہندوستانی شہریوں کو لے کر جن میں طلبہ اور سیاح شامل تھے، کل رات 11:30 بجے دہلی پہنچا۔
مسٹر جیسوال نے کہا کہ اس آپریشن کے تحت اب تک 517 شہریوں کو ایران سے بحفاظت نکال کر ملک واپس لایا گیا ہے۔
سکریٹری ارون چٹرجی طیارے کے مسافروں کے استقبال کے لیے موجود تھے جو کل رات 290 ہندوستانیوں کو لے کر نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر پہنچے۔
واضح رہے کہ ہندوستان نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے بعد ایران سے اپنے شہریوں کو محفوظ طریقے سے نکالنے کے لیے آپریشن سندھو شروع کیا ہے۔