نئی دہلی: ہندوستان نے نیپال اور سری لنکا کی حکومتوں کی درخواست پر آپریشن سندھو کے تحت ایران میں پھنسے ہندوستانیوں کے علاوہ نیپالی اور سری لنکا کے شہریوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تہران میں ہندوستانی سفارت خانے نے یہ اطلاع دی ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعہ ہندوستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ نیپال اور سری لنکا کے شہریوں کی رجسٹریشن شروع کردیئے ہیں۔
نیپال کی وزیر خارجہ ڈاکٹر آرزو رانا دیوبا نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے ہندوستان اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ”ایران سے نیپالی شہریوں کو نکالنے میں ہندوستان کی فوری مدد کے لئے آپ کا شکریہ ڈاکٹر جے شنکر۔ نیپال کی ایران سے اس کے شہریوں کو نکالنے کی کوششوں میں ہندوستان کا تعاون نیپال- ہندوستان تعلقات کی طاقت کا ظاہر کرتا ہے“
اس دوران ذرائع نے بتایا کہ ایران کے شمالی سرحدی شہر مشہد سے انخلائ کی دو اور پروازیں آج دہلی پہنچنے والی ہیں۔ ایک فلائٹ شام ساڑھے چار بجے پہنچی ہے جبکہ دوسری فلائٹ ساڑھے گیارہ بجے آنے کی توقع ہے۔