National News

غذائی تحفظ نظام میں مسلسل بہتری کی ضرورت: نڈا

غذائی تحفظ نظام میں مسلسل بہتری کی ضرورت: نڈا

نئی دہلی:صحت اور خاندانی بہبود کےمرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے کہا ہے کہ کھانے سے پیدا ہونے والی بیماریوں، غذائی ادویات کی حفاظت، نئی خوراک اور مائیکرو پلاسٹک جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے فوڈ ریگولیٹرز کا کردار اہم ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے عالمی فوڈ ریگولیٹرز سمٹ 2024 کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر پرہلاد جوشی کی موجودگی میں آج یہاں بھارت منڈپم میں کیا۔

فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کی طرف سے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے زیراہتمام منعقد ہونے والے اس سمٹ کا انعقاد ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 ایونٹ کے ساتھ ساتھ، جس کا اہتمام فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت کررہی ہے، منعقد کیا گیا۔ اس کا مقصد فوڈ سیفٹی نظاموں کو مضبوط کرنے سے متعلق بصیرتوں کا تبادلہ کرنے کے لئے اور فوڈ ویلیو چین کے ذریعہ ریگولیٹری فریم ورک کی خاطر فوڈ ریگولیٹرز کے لئے ایک عالمی پلیٹ فارم قائم کرنا ہے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹرجے پی نڈا نے کہا کہ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم کے واسودھیو کٹم بکم ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل کے وڑن کے مطابق ہم نے 2023 میں جی-20 سربراہی اجلاس کے ساتھ مشترکہ برانڈڈ ایونٹ کے طور پر افتتاحی گلوبل فوڈ ریگولیٹرز سمٹ کا آغاز کیا تھا۔

اس اہم اقدام نے ہمارے فوڈ سیفٹی سسٹم کو درپیش چیلنجوں اور خطرات پر بات کرنے کے لیے عالمی فوڈ ریگولیٹرز کو جمع کیا۔ ایک قدیم ہندوستانی صحیفے کی ایک عبارت کا حوالہ دیتے ہوئے جب خوراک خالص ہوتی ہے، تو ذہن بھی خالص ہوتا ہے۔ جب ذہن خالص ہوتا ہے تو یادداشت مستحکم ہو جاتی ہے۔ جب یادداشت مستحکم ہوتی ہے، تو دل کی تمام گرہیں (جہالت، شکوک و شبہات) کھل جاتی ہیں، اور انسان آزادی حاصل کرتا ہے، مسٹرنڈا نے ذہنی وضوح اور بالآخر روحانی آزادی کے حصول میں خالص خوراک کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ لازوال اصول خوراک، صحت اور تندرستی کے درمیان اہم تعلق کو واضح کرتا ہے۔ مرکزی وزیر صحت نے ایک ایسے وقت میں فوڈ ریگولیٹرز کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا، ایسے وقت میں جب دنیا کو خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں، غذائی تحفظ، نئی خوراک اور مائیکرو پلاسٹک جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے اور سب پائیداری کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ ریگولیٹرز کا کردار کبھی زیادہ اہم نہیں رہا اور یہ مسلسل تعاون، زبردست اختراع اور فوڈ سیفٹی سسٹم میں مسلسل بہتری کے عزم کا تقاضا کرتا ہے۔ مسٹرنڈا نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ساتھ مل کر بین الاقوامی تجارت کو ذہن میں رکھتے ہوئے، خوراک کی پیداوار کے عمل کو تیار کرنے اور استعمال کے نمونوں کو تبدیل کرنے میں ایف ایس ایس اے آئی کی طرف سے کی گئی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک قابل ذکر کامیابی موٹے اناج کے معیارات کی ترقی تھی، جسے ہمارے وزیر اعظم نے 18 مارچ 2023 کو گلوبل ملیٹس (شری انّ) کانفرنس میں لانچ کیا تھا۔ مرکزی وزیر صحت نے یہ بھی واضح کیا کہ خوراک کی حفاظت کے معیارات کو بین الاقوامی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں اے ایم آر 2.0 پر نیشنل ایکشن پلان تیار کرنا اور کیڑے مار ادویات کے لیے زیادہ سے زیادہ باقیات حدود (ایم آر ایلز) کو، کوڈیکس کے معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنا اور عالمی تجارت میں ہماری پوزیشن کو مستحکم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ایف آر ایس 2024 عالمی ریگولیٹری فریم ورک کے بارے میں ہماری سمجھ کو گہرا کرنے اور کھانے کی مصنوعات کی حفاظت کی ضروریات کے بارے میں معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے ایک وسیع پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان بھوٹان، نیپال اور سری لنکا جیسے ممالک میں ریگولیٹری صلاحیت کو مضبوط بنانے میں شامل ہے۔ پلاسٹک کے فضلے کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کے لیے متبادل اقدامات میں ہندوستان کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور نامیاتی کاشتکاری اور نامیاتی کیڑوں پر قابو پانے کے اقدامات کو اپنا رہا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top