National News

وزیراعظم مودی کی آسیان کانفرنس میں آن لائن شرکت، انور ابراہیم سے فون پر کی بات

وزیراعظم مودی کی آسیان کانفرنس میں آن لائن شرکت، انور ابراہیم سے فون پر کی بات

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی ملیشیا میں منعقد ہونے والی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کی سربراہ کانفرنس میں ورچوئل (آن لائن) طریقے سے شامل ہوں گے یہ اطلاع پی ایم مودی نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا کے ذریعے دی انہوں نے ایکس پر لکھا، ”میرے عزیز دوست، ملیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے ساتھ نہایت خوشگوار گفتگو ہوئی میں نے انہیں ملیشیا کی آسیان صدارت کی مبارکباد دی اور آنے والی سربراہ کانفرنس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ میں آسیان۔ ہندوستان سربراہ اجلاس میں ورچوئل طریقے سے شامل ہونے اور آسیان۔ ہندوستان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پ±رعزم ہوں۔“
قابلِ ذکر ہے کہ آسیان سربراہ اجلاس 26 سے 28 اکتوبر تک کولالمپور میں منعقد ہو رہا ہے۔
ملیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے بھی ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ پی ایم مودی نے انہیں فون کیا اور باہمی تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، تعلیم اور علاقائی سلامتی جیسے امور پر دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر گفتگو کی۔
انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم مودی نے انہیں بتایا ہے کہ وہ 47 ویں آسیان سربراہ اجلاس میں ورچوئل انداز میں شامل ہوں گے کیونکہ اس وقت ہندوستان میں تہواروں کا موسم جاری ہے۔اس اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کر سکتے ہیں۔



Comments


Scroll to Top