National News

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خزاں اجلاس شروع

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خزاں اجلاس شروع

سری نگر: جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خزاں اجلاس کا آغاز جمعرات کو اسپیکر عبدالرحیم راتھر کی طرف سے کئی مرحوم سیاسی رہنماوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ شروع ہوا جمعرات کی صبح اجلاس شروع ہونے کے ساتھ ہی اسپیکر نے جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک، سابق وزیر گلچین سنگھ چرک، سابق وزیر دینا ناتھ بھگت، سابق رکن اسمبلی غلام نبی شاہین، سابق ایم ایل سی رمیش اروڑہ اور سابق ایم ایل سی سردار محمد اخلاق خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ محدود وقت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
ان کا کہنا تھا: 'اس سیشن کو نتیجہ خیز اور مثبت بنائیں۔ ہمارے پاس محدود وقت ہے، اسے عقلمندی سے استعمال کریں۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا 9 روزہ اجلاس 31 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
نو دنوں کے اس سیشن میں مجموعی طور پر 6 دن کام کے ہوں گے۔کیلنڈر کے مطابق 24 اکتوبر کو راجیہ سبھا انتخابات کی وجہ سے اسمبلی کی کارروائی ملتوی رہے گی جبکہ 25 اکتوبر کو غیر نشست یوم قرار دیا گیا ہے اور 26 اکتوبر کو اتوار کی وجہ سے کارروائی بند رہے گی۔



Comments


Scroll to Top