National News

کیجریوال نے دہلی کی پہلی الیکٹرک بس کو ہری جھنڈی دکھائی

کیجریوال نے دہلی کی پہلی الیکٹرک بس کو ہری جھنڈی دکھائی

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کو یہاں آئی پی ڈپو سے پہلی الیکٹرک بس کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے کہا کہ پہلی الیکٹرک بس آج سے دہلی کی سڑکوں پر چلنا شروع ہو گئی ہے۔مسٹر کیجریوال نے بتایا کہ دہلی کی پہلی الیکٹرک بس آج سڑک پر آگئی ہے۔ آج کا دن کئی لحاظ سے بہت اہم ہے۔ سب سے پہلے دہلی میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

پہلی الیکٹرک بس سڑک پر اتری ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ آنے والے برسوں میں پرانی بسوں کو ہٹانے کے ساتھ ہی دہلی کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں آئیں گی۔ یہ آلودگی پر قابو پانے کی طرف ایک بہت اہم قدم ہے۔ اس بس کے چلانے کے دوران کوئی آواز نہیں آتی اور اس بس سے ہلکا سا دھواں بھی نہیں نکلتا۔ آج پہلی بس سڑک پر آ گئی ہے اور ہمیں توقع ہے کہ اپریل تک 300 بسیں پہنچ جائیں گی۔

اس کے بعد ہم اگلے چند برسوں میں مزید دو ہزار الیکٹرک بسیں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔وزیر اعلی نے بتایا کہ دہلی میں ایک اور بڑی بات ہوئی ہے کہ 2011 سے آج تک ڈی ٹی سی کے بیڑے میں ایک بھی نئی بس نہیں آئی تھی۔ میں سمجھتا ہوں کہ آج 2011 کے بعد ڈی ٹی سی کے بیڑے میں پہلی بس ہے۔ یہ بس کلسٹر کے بیڑے میں شامل نہیں ہے۔ یہ بس مکمل طور پر ڈی ٹی سی کے دائرہ اختیار میں ہے۔
مسٹر کیجریوال نے مزید بتایا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اب ڈی ٹی سی کے اندر مزید نئی بسیں آنا شروع ہو جائیں گی۔ اس بس کی بیٹری ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہے اور ایک بار بیٹری چارج ہونے کے بعد یہ بس کم از کم 120 کلومیٹر تک چلتی ہے۔ ہمارے تمام ڈپو میں چارجنگ کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔



Comments


Scroll to Top