National News

جموں: ڈاکٹر جیتندرا سنگھ کی ہیرا نگر سیکٹر میں بی ایس ایف جوانوں کے ساتھ بات چیت

جموں: ڈاکٹر جیتندرا سنگھ کی ہیرا نگر سیکٹر میں بی ایس ایف جوانوں کے ساتھ بات چیت

جموں: مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندرا سنگھ نے اتوار کو یہاں ہیرا نگر سیکٹر میں زیرو لائن پر پہاڑ پور بارڈر پوسٹ پر بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے چیلنجوں کے باوجود قوم کی حفاظت میں ان کی ہمت اور عزم خدمت قربانی کی اعلیٰ روایات کی عکاسی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا: 'میں ان جوانوں کے عزم کی سراہنا کرتا ہوں۔موصوف مرکزی وزیر یہ باتیں 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا ہیرا نگر سیکٹر میں زیرو لائن پر پہاڑ پور بارڈر پوسٹ پر بی ایس ایف کے جوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا:  سیلاب کے چیلنجوں کے باوجود قوم کی حفاظت میں ان کی ہمت اور عزم خدمت قربانی کی اعلیٰ روایات کی عکاسی کرتا ہے، میں ان کے عزم کی سراہنا کرتا ہوں'۔
قبل ازیں ڈاکٹر سنگھ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگ کے ساتھ جموں پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر پارٹی لیڈروں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق یہ دونوں لیڈر بی جے پی کی طرف سے منعقد ہونے والے آرگنائزیشنل ورک شاپ میں شرکت کرنے والے ہیں۔



Comments


Scroll to Top