ماسکو: اسرائیل اور ایران کی جنگ کے دوران اپنی جان بچانے کیلئے روس پہنچنے والے بچے کو ائیرپورٹ پر ایک شخص نے زمین پر زور سے پٹخ دیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے ائیرپورٹ پر بیلاروس سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف نامی شخص نے 18 ماہ کے ایرانی بچے کو بے دردی سے فرش پر پٹخ دیا۔
ایران اسرائیلی جنگ کے دوران اپنی جان بچانے کیلئے ایک حاملہ خاتون اپنے 18 ماہ کے بچے کے ہمراہ افغانستان سے روس پہنچی تھی، بچے کی والدہ اپنے بیٹے کیلئے ٹرالی لینے گئی جب کہ بچہ سامان کے پاس ہی کھڑا رہا، اتنے میں ایک شخص نے بچے کو اکیلا دیکھ کر اسے اٹھایا اور زور سے زمین پر پٹخ دیا۔
واقعے کے بعد وہاں لوگ جمع ہوئے اور بچے کو فوری ہسپتال روانہ کیا جب کہ ائیرپورٹ کی سکیورٹی نے ولادیمیر وٹکوف کو گرفتار کرلیا جس کی تمام تر ویڈیو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگئی۔ پولیس کا کہناہے کہ بچے کو سر کی ہڈی سمیت متعدد فریکچر آئے ہیں اور وہ کوما میں چلا گیا جس کا علاج جاری ہے جب کہ ملزم اس واقعے کے وقت نشے کی حالت میں تھا۔