National News

ہندوستان اور برازیل نے نایاب و اہم معدنیات سمیت آٹھ شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے

ہندوستان اور برازیل نے نایاب و اہم معدنیات سمیت آٹھ شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے

نئی دہلی:ہندوستان اور برازیل نے نایاب اور اہم معدنیات اور کان کنی کے شعبے سمیت آٹھ مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے ہیں، جبکہ ڈیجیٹل شعبے میں شراکت داری اور تجارتی ویزا سے متعلق دو اعلانات بھی کیے گئے ہیں یہ معاہدے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور برازیل کے صدر لیوز لولا ڈی سلوا کے درمیان دوطرفہ ملاقات کے بعد دونوں رہنماو¿ں کی موجودگی میں طے پائے۔
دونوں ممالک نے آئندہ پانچ برسوں میں باہمی تجارت کو 20 ارب ڈالر (تقریباً 1,814.5 ارب روپے) سے آگے لے جانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
جن مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ان میں نایاب ارضی معدنیات اور اہم معدنیات کے شعبوں میں تعاون، ڈاک کے شعبے میں تعاون، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور دستکاری کے شعبے میں شراکت، دونوں ممالک کی سائنسی و صنعتی تحقیقی کونسلوں کے درمیان تعاون، دوا سازی اور طبی آلات کے شعبے میں اشتراک شامل ہے۔
اس کے علاوہ Indian Institute of Mass Communication اور Federal University of Minas Gerais کے درمیان مفاہمتی یادداشت، Satyajit Ray Film and Television Institute اور University of São Paulo کے درمیان معاہدہ، اور اسٹیل سپلائی چین کے لیے کان کنی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ بھی شامل ہے۔
دونوں ممالک نے مستقبل کے لیے ڈیجیٹل شراکت داری پر ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔ مزید برآں، برازیل نے ہندوستانی عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے تجارتی ویزا کی مدت 10 سال کر دی ہے، جو اسی سال 7 فروری سے مو¿ثر ہو چکی ہے۔



Comments


Scroll to Top