National News

دنیا کے 86 ممالک اور دو عالمی تنظیموں کے ذریعہ نئی دہلی اعلامیہ کی توثیق

دنیا کے 86 ممالک اور دو عالمی تنظیموں کے ذریعہ نئی دہلی اعلامیہ کی توثیق

نئی دہلی: الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی وشنو نے کہا کہ دنیا کے 86 ممالک اور دو بین الاقوامی تنظیموں نے انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں اپنائے جانے والے"نئی دہلی اعلامیہ کی توثیق کی ہے ہفتہ کے روز اے آئی سمٹ کے اختتام پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ باہمی تعاون پر مبنی، قابل اعتماد، اور جامع مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے پر ہندوستان کے وڑن کی مضبوط عالمی حمایت کی نمائندگی کرتا ہے۔ سربراہی اجلاس کے اختتام پر منظور شدہ اعلامیے کو اے آئی کے عالمی تال میل میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ شریک ممالک نے مساوی اور یکساں رسائی، ذمہ دارانہ اختراع اور مضبوط اے آئی نظام کے لیے مشترکہ روڈ میپ کی توثیق کی۔
مسٹر اشونی ویشنو نے کہا کہ اعلامیہ پر دستخط کرنے والے ممالک نے "سروجن ہتائے، سروجن سکھائے" کے اصول کو قبول کیا ہے۔ اعلامیے کی توثیق کرنے والوں میں امریکہ، برطانیہ، کناڈا، چین، ڈنمارک اور جرمنی سمیت متعدد بڑے ممالک شامل ہیں۔انہوں نے کہا، "یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ کل 88 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے اے آئی امپیکٹ سمٹ کے اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں۔ ان میں سے 86 ممالک اور دو بین الاقوامی تنظیموں نے 'سروجن ہتائے، سروجن سکھائے' کے اصول کو باضابطہ طور پر قبول کیا ہے۔



Comments


Scroll to Top