National News

ہیما مالنی 75 برس کی ہو ئیں

ہیما مالنی 75 برس کی ہو ئیں

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیما مالنی آج 75 برس کی ہو گئی ہیں۔ 16 اکتوبر 1948 کو امان کنڈی، تمل ناڈو میں پیدا ہوئیں ہیما مالنی کی والدہ جیا چکرورتی ایک فلم پروڈیوسر تھیں۔ ہیما نے اپنی ابتدائی تعلیم چنئی سے مکمل کی۔ سال 1961 میں ہیما مالنی کو ایک مختصر ڈرامے پانڈو ونواسم میں بطور ڈانسر کام کرنے کا موقع ملا۔1968 میں ہیما مالنی کو پہلی بار راج کپور کے ساتھ سپنوں کا سوداگر میں کام کرنے کا موقع ملا۔

فلم کی پروموشن کے دوران ہیما مالنی کو ڈریم گرل کے طور پر پروموٹ کیا گیا۔ بدقسمتی سے یہ فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی لیکن بطور اداکارہ ہیما مالنی کو ناظرین نے پسند کیا۔ ہیما مالنی کو پہلی کامیابی 1970 میں ریلیز ہونے والی فلم جانی میرا نام سے ملی۔ اس میں ان کے ساتھ اداکار دیوآنند مرکزی کردار میں تھے۔ فلم میں ہیما اور دیوآنند کی جوڑی کو شائقین نے بے حد سراہا اور فلم سپرہٹ رہی۔

اس کے بعد رمیش سپی کی 1971 میں ریلیز ہونے والی رمیش سپی کی فلم انداز میں ہیما مالنی نے اپنی اداکاری سے ناظرین کو مسحور کردیا۔سال 1972 میں ہیما کو رمیش سپی کی ہی فلم سیتا اور گیتا میں کام کرنے کا موقع ملا، جو ان کے فلمی کیریئر میں سنگ میل ثابت ہوا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ اس فلم میں ان کی زبردست اداکاری کے لئے انہیں بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ 



Comments


Scroll to Top