National News

کرناٹک نے 54 سال بعد سنتوش ٹرافی جیتی

کرناٹک نے 54 سال بعد سنتوش ٹرافی جیتی

ریاض:ناٹک نے سنتوش ٹرافی کے فائنل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میگھالیہ کو 3-2 سے شکست دے کر 54 سال بعد قومی چمپئن شپ جیت لی۔ ہفتہ کو کنگ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سنیل کمار(دوسرے منٹ)، بیکلے اورم (19ویں منٹ) اور رابن یادو (42ویں منٹ)نے فاتح ٹیم کے لیے گول کئے۔ رنر اپ میگھالیہ کے گول برولنگٹن وارلارپیہ (8ویں منٹ) اور شین اسٹیونسن اسفاکٹانگ (60ویں منٹ) نے کئے۔

کرناٹک نے آخری بار 1968-69 میں میسور کے طور پر قومی فٹ بال چیمپئن شپ جیتی تھی۔ کرناٹک نے پانچ دہائیوں کی خشک سالی کو ختم کرنے کے لیے میچ کی مضبوط شروعات کی۔ سنیل نے رابن کے طویل تھرو کے ذریعے دوسرے ہی منٹ میں کرناٹک کو برتری دلائی۔ کرناٹک کی خوشی تاہم زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اورمیگھالیہ نے آٹھویں منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل کیا۔ برولنگٹن نے اسپاٹ کک کو کامیابی سے گول میں تبدیل کرکے اسکور برابر کردیا۔
 



Comments


Scroll to Top