جالندھر: دیہی علاقوں کے تھانہ مقصوداںکے تحت گاوں مبارک پور میں موٹر سائیکل پر سوار 3 بدمعاشوں نے ایک گھر کے باہر کھڑی کار پر فائرنگ کی۔ گولی چلنے کی آواز سن کر گھر کا مالک باہر نکلا اور ملزم نے اسے بھی گولی مارنے کی کوشش کی تاہم اس نے گھر کے اندر جا کر جان بچائی۔

اس دوران گولی کار کو لگی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ مقصوداںاور کرتار پور کے ڈی ایس پی کنور وجے پال موقع پر پہنچ گئے۔ انہیں موقع سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں 3 ملزمان دکھائی دے رہے ہیں۔
