اسلام آباد:کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹاخریدنے پرمجبور ہیں، شہرقائد میں آ ٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1800 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کی دستاویز کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا لاہور کے مقابلے میں 420 روپے تک مہنگا ہے جبکہ پشاور کے مقابلے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہے۔ دستاویز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کے مقابلے کراچی میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہے جبکہ سکھر کے مقابلے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 440 روپے تک مہنگا ہے۔ دستاویز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1600 روپے تک ہے، لاہور 1380،فیصل آباد، گوجرانوالہ میں 1400روپے، سیالکوٹ 1427 جبکہ سرگودھا،ملتان اور بہاولپور میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1467روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ دستاویز کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا حیدر آباد میں 1680، سکھر میں 1360روپے، لاڑکانہ اور پشاور 1500روپے، بنوں1400 جبکہ کوئٹہ اورخضدار میں آٹے کا 20کلوکاتھیلا 1600روپے میں دستیاب ہے۔