بھارتیوں میں خاص طورپر نوجوانوں میں کرش لفظ بہت پاپولر ہورہا ہے ۔ نوجوانوں کے لئے رومانس کی شروعات ہی کرش سے ہوتی ہے اس کرش کا شکار ادھیڑ عمر کی مہلا اور مرد بھی ہو جاتے ہیں کرش سے جڑے منووگیان کا وشلیشن بہت زیادہ دلچسپ ہے۔کرش کا مطلب ہوتا ہے ' دل میں کسی ایسے انسان کو پانے کی چاہت ہونا، جو بیحد دلکش ہے اور اپنے لئے بہت خاص ہے ۔
کرش آپ کو عجیب ۔ عجیب طرح کا محسوس کرا سکتا ہے جیسے کہ ایک ہی وقت پر شرم اور گھبراہٹ ہونا ۔ آپ کو کس پر کرش ہوناچاہئے ، یہ آپ نہیں چن سکتے، لیکن آپ یہ ضرور چن سکتے ہیں ، کہ کسی پر کرش ہونے کے بعد آپ کس طرح سے برتائو کریں۔
ماہر نفسیات کہتے ہیں کرش کی بھی الگ الگ قسمیں ہوتی ہیں ۔'فرینڈلی کرش ( جسے 'سکوئش (squish)' بھی کہتے ہیں ۔) لیکن ہم سمجھیں کہ ہماری ہر ایک بھاونا رومانٹک نہیں ہوتی ہے۔کسی کے اوپر بھروسہ کرنا اور کسی کے بیحد قریب آنا ،وہ بھی بغیر ان کے تئیں رومانوی جذبے کے پنپے ، سچ میں ایک بہت الگ بات ہے ۔ دوسری جگہ پر مداح کرش (The Admiration Crush) کی بات کی جاسکتی ہے ۔
جب کبھی بھی آپ کسی انسان کو بہت مانتے ہیں ( جیسا کہ کوئی سیلیبرٹی ،کوئی ٹیچریا کوئی کلاسمیٹ ، جس نے کچھ بہت اچھا کیا ہو )،تو آپ کو اس انسان کے تئیں اور اس کے کام کے تئیں اپنے من میں ایک عجیب سا ا حساس ہوتا ہے ۔کیونکہ یہ احساس اتنے پکے ہوتے ہیں کہ آپ انہیں رومانی احساس سمجھنے کی غلطی کرلیتے ہیں ۔ تیسرے نمبر پر آتا ۔ جاتا کرش (The Passing Crush) ہے ۔ یہ سچ ہے کہ لوگوںکے تئیں راغب ہونا ، انسان کی فطرت میں شامل ہے ۔
بھلے ہی آپ پہلے سے ایک بہت اچھے رشتے میں کیوں نہ ہوں، پھر بھی آپ خود کو اپنے پارٹنر کے علاوہ کسی اور کی طرف موہت ہوتا محسوس کر سکتے ہیں۔اسی کشش کو ہم آتا۔جاتا کرش کہتے ہیں۔ اس کے بعد سب سے کریزی کرنے والا ہے رومانٹک کرش ، کسی پر رومانٹک کرش ہونے کا مطلب ہے کہ آپ اس انسان کے ساتھ ، صرف ایک دوست بن کر نہیں رہنا چاہتے ہیں ۔
بلکہ اس سے بڑھ کر کچھ ہونا چاہتے ہیں ۔ آپ ان کے رومانٹک پارٹنر بننا چاہتے ہیں ۔ اگر آپ اس انسان کے ساتھ کس(Kiss) کرنے، ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر گھومنے یا پھر اس کے ساتھ رہنے کے خوابدیکھتے ہیں تو اس کا مطلب شاید آپ کو اس پر رومانٹک کرش ہو گیا ہے ۔
ماہر نفسیات بتاتے ہیں اگر آپ اچانک محسوس کرتے ہیں کہ آپ کی زبان اچانک سے رک گئی ۔ کبھی کبھی آپ اچانک شرمندہ سا محسوس کرنے لگتے ہیں اور لگتا ہے کہ آپ کے پاس کہنے لائق کچھ ہی نہیں ۔اگر آپ بہت باتیں کرتے ہیں ، لیکن جب کبھی بھی خاص انسان آپ کے آس پاس ہو تو آپ اچانک خاموش ہو جاتے ہیں تو اس کا مطلب آپ کو کرش ہو گیا ہے ۔دھیان دیں کہ آپ اپنے کرش کے بارے میں کتنی زیادہ باتیں کرتے ہیں ۔ کیا آپ ہر بار اپنے دوست سے بات کرتے وقت، اپنے کرش کی باتیں کرنے لگتے ہیں ۔
اگر آپ کے دوست آپ سے کہتے ہیں کہ آپ ان کے ( کرش) بارے میں بہت زیادہ بات کرتے ہیں، تو یہ بھی آپ کے کسی پرفدا ہونے کی سب سے بڑی علامت ہو گی ۔کرش میں پھنسے بشر کیلئے کرش ایک جنونی اورکشمکش والی صورتحال سبھی کی پسند رہتی ہے اور ذہنی دبائو سے کچھ سکون دینے والی رہتی ہے ۔ ماہر نفسیات مشورہ دیتے ہیں کہ اگر آپ کو کسی پر کرش ہے تو آپ کو انہیں بتانا ہے یا اسے دبا کر رکھنا ہے ۔
یہ آپ کے ہاتھ میں ہے ۔ اور ہاں،اگر آپ اپنے فرینڈز پر بھروسہ نہیں کرتے تو انہیں اپنے راز نہ بتائیں کل ملا کر چاہے کوئی لاکھ انکار کرے ، لیکن ہم سبھی کی پسند ہوتی ہے ' کرش فیلنگ '۔
hellobhatiaji@gmail.com
ڈاکٹر وریندر بھاٹیہ