National News

ہندوستان نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا کیا خیر مقدم

ہندوستان نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا کیا خیر مقدم

نئی دہلی: ہندوستان نے منگل کو اسرائیل-ایران کے درمیان جنگ بندی کی خبروں اور اس پر عمل درآمد میں امریکہ اور قطر کے رول کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ خطے میں کئی تنازعات کو حل کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کا کوئی متبادل نہیں ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہندوستان ان کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور امید کرتا ہے کہ تمام متعلقہ فریق امن اور استحکام کے لیے کام کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ ”ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی رپورٹوں اور مجموعی اور پائیدار علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے امریکہ اور قطر کے کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں۔“ترجمان نے کہا کہ ہندوستان ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ سے متعلق پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، جس میں ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف امریکی کارروائی اور قطر میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف ایرانی جوابی کارروائی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان خطے میں مجموعی اور پائیدار سلامتی اور استحکام کے امکانات کے بارے میں انتہائی فکر مند ہے۔
ترجمان نے کہا ”ان کوششوں میں ہندوستان اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور امید کرتا ہے کہ تمام متعلقہ فریق پائیدار امن اور استحکام کے لیے کام کریں گے۔“



Comments


Scroll to Top