National News

فلم ٹائیگر 3 کا نیا پوسٹر ریلیز

فلم ٹائیگر 3 کا نیا پوسٹر ریلیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کٹرینہ کیف کی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹائیگر 3 کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے یش راج فلمز نے کہا کہ یہ فلم ٹائیگر زندہ ہے، واراور پٹھان کے واقعات کی پیروی کرتی ہے۔ وائی آرایف اسپائی یونیورس تیار ہو رہا ہے اور اگلی پیشکش ٹائیگر 3 ہے جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف شامل ہیں جو اس دیوالی پر ریلیز ہوگی۔

ٹائیگر 3 کے پوسٹر میں سلمان خان اور کٹرینہ کیف وار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ بیک گراو نڈ میں جہاں ایک طرف کئی ہیلی کاپٹر اڑرہے ہیں تو وہیں فرنٹ میں سلمان خان بلٹ پروف جیکٹ کے ساتھ گلے میں اسکارف پہنے اور ہاتھ میں بندوق پکڑے نظر آرہے ہیں۔ کٹرینہ کیف بھی ایکشن اوتار میں ہاتھ میں بندوق کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ فلم کے پوسٹر کے ساتھ سلمان نے کیپشن میں لکھا، میں آ رہا ہوں! دیوالی 2023 پر ٹائیگر 3۔ وائی آرایف 50 سیلبریٹ کریں، ٹائیگر 3 کے ساتھ اپنے قریبی سینما گھروں میں۔ ٹائیگر 3 ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔



Comments


Scroll to Top