ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نینا گپتا نے ویب سیریز 'پنچایت 3 کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ نینا گپتا، جتیندر کمار اور رگھوبیر یادو اسٹارر ویب سیریز 'پنچایت کے باقی دو سیزن ناظرین کے درمیان کافی مقبول ہیں۔ پنچایت سیریز کی کامیابی کو دیکھ کر میکرس نے سیریز کا اگلا سیزن 'پنچایت 3کو لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نینا گپتا نے پنچایت 3 کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں، نینا گپتا 'پنچایت 3کے سیٹ پر منجو دیوی کے روپ میں نظر آ رہی ہیں۔ نینا گپتا گرمی کی وجہ سے ہونے والی پریشانیوں کے بارے میں بتاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔