National News

ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹانے کے دعوے جھوٹے ہیں: حکومت

ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹانے کے دعوے جھوٹے ہیں: حکومت

نئی دہلی:حکومت نے پاکستان میں واقع نیوز چینل اے آر وائی اور کچھ دوسرے پاکستانی سوشل میڈیا اکاونٹس کے اس دعوے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں ہندوستانی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کو ان کے عہدے سے ہٹا کر انڈمان نکوبار میں تعینات کیے جانے کی بات کہی گئی ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے پریس انفارمیشن بیورو نے ہفتہ کو ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کی حمایت یافتہ سوشل میڈیا اکاونٹس کا یہ دعویٰ غلط اور گمراہ کن ہے۔
حکومت نے وضاحت کی ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کو انڈمان اور نکوبار کمان کے کمانڈر ان چیف کے باوقار عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
وہ دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کے پہلے سربراہ ہیں جنہیں کمانڈر انچیف کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ انڈمان اور نکوبار کمان پہلی تینوں سروسزکی کمان ہے جو بحر ہند کے علاقے میں ہندوستانی مسلح افواج کے لیے بہت زیادہ اسٹریٹجک اہمیت رکھتی ہے۔



Comments


Scroll to Top