Latest News

اپوزیشن کے تبصروں سے وزیراعظم ناراض

اپوزیشن کے تبصروں سے وزیراعظم ناراض

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں کاغذ پھاڑنے اور بل کے پاس کیے جانے کے سلسلے میں حذب اختلاف کے اراکین کے قابل اعتراض تبصروں پر سخت اظہار ناراضگی کیا اور کہا کہ اپوزیشن اراکین؛ پارلیمنٹ اور آئین کی بے حرمتی کر رہے ہیں مسٹر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پارلیمانی جماعت کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہا میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ،کل ترنمول کانگریس کے ایک رکن نے ٹویٹ کیا تھا وزیراعظم نے اسے عوام کی بے حرمتی قرار دیا اور کہا کہ عوام ہی اراکین پارلیمنٹ کو منتخب کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے اس بیان پر اظہار ناراضگی کی...پاپڑی-چاٹ بنانے کی بات کرنا قابل اعتراض بیان ہے۔ کاغذ چھین لینا اور ا س کے ٹکڑے کر کے پھینکا اور معافی بھی نہ مانگنا ان کے گھمنڈ کو ظاہر کرتا ہے۔


مسٹر جوشی نے کہا کہ آل انڈیا میڈیکل ایجوکیشن کوٹہ سکیم میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے لیے 27 فیصد اور معاشی طور پر گذشتہ (ای ڈبلیو ایس) طلبہ کے لیے 10 فیصد ریزرویشن کا انتظام کرنے کے لیے میٹنگ میں وزیراعظم کا شکریہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم عوام کے تئیں اپنے عزم کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم نے ای-روپی کے بارے میں بات کی اور کہا کہ اس کا ہدف عوام کو فائدہ پہنچانا ہے۔


پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے کہا کہ خطاب کے آغاز میں وزیراعظم نے جولائی میں اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کلیکشن کے جولائی میں ایک لاکھ 16 ہزار کروڑ روپیے ہونے کی اطلاع دی اور ٹوکیو اولمپک میں پی وی سندھو کو کانسے کا مڈل ملنے اور دونوں ہاکی ٹیموں کی حصولیابیوں پر نیک خواہشات پیش کیں۔



Comments


Scroll to Top