National News

برلا نے کوٹہ دسہرا میلے میں تاجروں کی حوصلہ افزائی کی

برلا نے کوٹہ دسہرا میلے میں تاجروں کی حوصلہ افزائی کی

کوٹہ: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا ہفتہ کی رات کوٹہ کے تاریخی دسہرا میلے میں پہنچے، اور عام شہریوں کی طرح بازار میں گھوم کر خریداری کی اور تاجروں کی حوصلہ افزائی کی مسٹر برلا نے مختلف اسٹال اور دکانوں پر جا کر چھوٹے تاجروں اور کاریگروں سے ملاقات کی، ان کے تجربات سنے اور میلے کے انتظامات بہتر کرنے کے لیے مشورے بھی لیے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دسہرا میلہ صرف تفریح اور تہوار کی جگہ نہیں، بلکہ خود کفیل ہندوستان کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ یہاں ملک بھر سے آئے چھوٹے تاجر، دستکار اور کاریگر اپنے ہاتھوں سے بنائی گئی اشیاءفروخت کرتے ہیں، جو مقامی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میلے کے احاطے کو مزید منظم اور کاروبار دوست بنانا ضروری ہے، تاکہ کاریگروں اور کاروباریوں کو اپنی فنکاری اور مصنوعات کو ملک و بیرونِ ملک تک پہنچانے کا موقع مل سکے۔انہوں نے میلے میں موجود دکانداروں سے تفصیلی بات چیت کی اور ان کے کاروبار سے وابستہ مشکلات کو سمجھا۔ انہوں نے چھوٹے تاجروں کو یقین دلایا کہ ان کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے میلے کے ڈھانچے اور سہولیات میں بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کو صرف ثقافتی تقریبات تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ انہیں مقامی صنعت، دستکاری اور کاروباری حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنایا جانا چاہیے۔



Comments


Scroll to Top