National News

یونائیٹڈ ایئرلائنز کے دو طیارے آپس میں ٹکرا ئے

یونائیٹڈ ایئرلائنز کے دو طیارے آپس میں ٹکرا ئے

واشنگٹن: شکاگو کے او’ہیر ہوائی اڈے پر جمعہ دوپہر کو یونائیٹڈ ایئرلائنز کے دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز جو ویومنگ سے آئی تھی، اپنے گیٹ کی طرف جا رہی تھی اور اس نے رن وے پر کھڑے ایک اور یونائیٹڈ طیارے سے ٹکر مار دی۔
ایئرلائنز نے بتایا کہ ٹکرانے والا ایک طیارہ بوئنگ 737 تھا اور دوسرا بوئنگ 767۔ یو اے 2652 میں 113 مسافر اور 5 عملے کے ارکان تھے، مگر دوسرا طیارہ خالی تھا۔ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
ایک مسافر بل مارکس نے بتایا،“ہمیں ٹکر کا پتہ نہیں چلا لیکن پائلٹ نے اس بارے میں اعلان کر دیا۔ میں نے کھڑکی سے دیکھا تو پتہ چلا کہ ہمارا طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا تھا۔ جب طیارے کو پیچھے کھینچا گیا تو ہلکا سا جھٹکا محسوس ہوا۔ اترنے کے بعد وہاں شکاگو پولیس موجود تھی، جس سے معاملہ سنگین لگا۔



Comments


Scroll to Top