یوم پیدائش 13 نومبر پر خاص
ممبئی: جوہی چاولہ ایک ہندوستانی فلمی اداکارہ،ماڈل اور فلمساز ہیں جنہوں نے سال1984 میں مس انڈیا کا خطاب جیتا تھا جوہی چاولہ نے اپنی اداکاری کے کیریئر میں دو فلم فیئر ایوارڈز بھی جیتے ہیں ہندی فلموں کے علاوہ انہوں نے کنڑ ، مراٹھی ، پنجابی ، ملیالم ، تیلگو اور تامل فلموں میں بھی کام کیا جوہی چاولہ 80-90 کی دہائی کے وسط کی ایک معروف اداکارہ رہی ہیں ان کی مزاحیہ اداکاری اور اسکرین پر متحرک شخصیت نے ان کی صلاحیت کو مزید نکھارا ہے۔
جوہی چاولہ 13 نومبر 1967 کو لدھیانہ ، پنجاب میں پیدا ہوئیں۔
ان کے والد پنجابی اور والدہ گجراتی ہیں۔
ان کے والد انڈین ریونیو سروس (آئی آر ایس) کے افسر رہ چکے ہیں۔
چوہی نے اپنی اسکولنگ فورٹ کانونٹ اسکول ، ممبئی سے مکمل کی اور ممبئی سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ، جوہی نے 1984 میں مس انڈیا مقابلے میں حصہ لیا اور ٹائٹل کے ساتھ ساتھ 1984 میں مس یونیورس مقابلے میں بہترین کاسٹیوم ایوارڈ جیتا۔
جوہی نے اپنے کیریئر کا آغاز 1986 میں فلم سلطان سے کیا ، حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی ، پھر 1987 میں جوہی نے کنڑ سنیما کی فلم پریملوکا میں کام کیا۔
یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی اور جوہی کو کافی پذیرائی ملی۔
اس کے بعد جوہی کو 1988 میں فلم قیامت سے قیامت تک ملی ، اس فلم میں عامر خان اور جوہی کی جوڑی بڑی اسکرین پر آئی۔
فلم زبردست ہٹ ثابت ہوئی اور اس کے بعد جوہی نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
انہوں نے عامر خان کے ساتھ قیامت سے قیامت تک کیا لیکن بعد میں ان کی اور عامر کی لڑائی ہوئی اور دونوں نے 8 سال تک بات نہیں کی۔
آخرکار دونوں نے 8 سال تک بات چیت شروع کی اور دونوں کی دوستی بہت مضبوط ہو گئی۔