National News

سونیا، کھرگے، راہل نے یوم شہدا پر اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

سونیا، کھرگے، راہل نے یوم شہدا پر اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی: کانگرس صدر ملکارجن کھرگے، پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے 41 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا مسٹر کھرگے، محترمہ گاندھی اور راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم کو صبح کے وقت شکتی استھل سمادھی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا مسٹر کھرگے، محترمہ گاندھی اور راہل گاندھی نے پھول چڑھا کر سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کانگرس صدر نے اندرا گاندھی کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ جب تک میری سانس ہے، میری خدمت ختم نہیں ہوگی اور جب میں مروں گی، میں یہ کہہ سکتی ہوں... میرے خون کا ہر قطرہ.. ہندوستان کو زندہ کرے گا: اندرا گاندھی۔
مسٹر کھرگے نے اپنی پوسٹ میں لکھاکہ ہمت کی ایسی مثال، ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور ہماری آئیڈیل اندرا گاندھی کو ان کے یوم شہادت پر دلی خراج عقیدت، جنہوں نے اپنی مضبوط قوت ارادی، ہنرمند قیادت اور وڑن کے ساتھ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے اور ایک مضبوط، ترقی پسند ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔



Comments


Scroll to Top