Latest News

شاہین باغ فائرنگ پر لوک سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ، انوراگ ٹھاکر کے خلاف لگے '' گولی مارنا بند کرو، ملک توڑنا بند کرو ''کے  نعرے

شاہین باغ فائرنگ پر لوک سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ، انوراگ ٹھاکر کے خلاف لگے '' گولی مارنا بند کرو، ملک توڑنا بند کرو ''کے  نعرے

شاہین باغ فائرنگ پر لوک سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ، انوراگ ٹھاکر کے خلاف لگے ' گولی مارنا بند کرو، ملک توڑنا بند کرو 'کے  نعرے
نئی دہلی۔ اپوزیشن پارٹیوں نے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) ، قومی شہری رجسٹر( این آر سی)  اور قومی آبادی رجسٹر( این پی آر )کو لے کر پیر کے روز لوک سبھا میں کارروائی شروع ہوتے ہی جم کر ہنگامہ کیا۔ کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ میں ہوئی گولی باری کی مخالفت  میں نعرے لگانے شروع کر دئیے۔

https://twitter.com/ANI/status/1224210362976784385?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1224210362976784385&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-opposition-raises-slogan-goli-maarna-bandh-karo-desh-ko-todna-bandh-karo-against-anurag-thakur-in-lok-sabha-na-292211.html
کارروائی ابھی شروع ہوئی  ہی تھی کہ دہلی کے رٹھالہ سے بی جے پی امیدوار کی حمایت میں منعقد ریلی کے دوران انوراگ ٹھاکر نے  دیش کے غداروں کو ، گولی ماگرو.. کو '  کے نعرے لگوائے تھے۔ اس کی آج لوک سبھا میں اپوزیشن ارکان نے مخالفت کی اور'  گولی مارنا بند کرو، ملک توڑنا بند کرو' کے نعرے لگائے ۔ انوراگ ٹھاکر نے جیسے ہی بولنا شروع کیا اپوزیشن ارکان نے نعرے لگانے شروع کر دئیے۔ انہوں نے  گولی منتری گو بیک کے نعرے بھی لگائے۔



Comments


Scroll to Top