Latest News

دہلی : حکومت نے ٹی وی چینلز کو کیا آگاہ، تشدد بھڑکانے والے مواد سے متعلق محتاط رہیں

دہلی : حکومت نے ٹی وی چینلز کو کیا آگاہ، تشدد بھڑکانے والے مواد سے متعلق محتاط رہیں

نئی دہلی: وزارت اطلاعات و نشریات نے منگل کے روز تمام نجی سیٹیلائٹ ٹی وی چینلز کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ان سے ایسے مواد کے بارے میں محتاط رہنے کی ہدایت دی  ہے جو تشدد کو فروغ دیتے ہیں یا ملک مخالف نقطہ نظر کو بڑھاوا دیتے ہیں ۔

PunjabKesari
بتادیں کہ  شمال مشرقی دہلی میں ہور ہے تشدد میں اب تک 22 افردا ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں ، جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ان میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ، جس کی وجہ مزید موت ہونے کے امکان سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔

PunjabKesari
وزارت اطلاعات ونشریات کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا یہ دوہرایا جاتا ہے  کہ تمام ٹی وی چینلز کو مشورہ ہے کہ وہ کسی بھی ایسے مواد کے بارے میں محتاط رہیں جن سے تشدد پھیلتا ہو،یا امن و امان کے خلاف کوئی بھی چیز ہو یا یہ ملک دشمن نظریہ کو فروغ دے۔  ایڈوائزری  میں ٹی وی چینلز کو یہ بھی کہا کہ وہ مذہب یا برادری پر حملہ کرنے والے مواد سے باز رہیں۔
 



Comments


Scroll to Top