سال 2025 کو ایک ایسے سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا جب بھارت نے بڑے عزم، تیز رفتار اور گہرے اصلاحاتی اقدامات کو نافذ کرنے کا راستہ اختیار کیا۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں یہ ایک ایسا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا جب ملک نے پرانے اور غیر متعلق قوانین کی تہیں اتار پھینکیں۔
میری خود سے ملاقات ہوئی
آنکھ بھر آئی کسی سے جو ملاقات ہوئی خشک موسم تھا مگر ٹوٹ کے برسات ہوئیدن بھی ڈوبا کہ نہیں یہ مجھے معلوم نہیں جس جگہ بجھ گئے آنکھوں کے دیے رات ہوئیکوئی حسرت کوئی ارماں کوئی خواہش ہی نہ تھی ایسے عالم میں میری خود سے ملاقات ہوئیہو گیا اپنے پڑوسی کا پڑوسی دشمن آدمیت بھی یہاں نظر فسادات ہوئیاسی ہوئی کو تو قسمت کا لکھا کہتے ہیں جیتنے کا جہاں موقع تھا وہیں مات ہوئیاس طرح گزرا ہے بچپن کہ کھلونے نہ ملے اور جوانی میں بڑھاپے سے ملاقات ہوئی منظر بھوپالی
اپنے ٹیکس اور ضابطہ جاتی نظام کو آسان بنایا، صنعتوں کے لئے نئے دروازے کھولے اور طرز حکمرانی کو ایک خود اعتماد قوم کی امنگوں کے مطابق ڈھالا۔یہ وہ سال تھا جب بھارت کا معاشی نظریہ وضاحت وسعت اور عالمی امنگ کی سمت آگے بڑھا۔
اس کا اثر دیہی بھارت، صنعتوں ، لیبر مارکیٹ اور ان ابھرتے شعبوں میں محسوس کیا گیا جو مستقبل کی شکل دیں گے۔ 15 اگست کو وزیر اعظم مودی کی جانب سے ضابطہ جاتی اصلاحات اور 21 ویں صدی کے بھارت کے لئے قوانین کو نئے سرے سے تیار کرنے کی جو اپیل کی گئی تھی ، اس کی بازگشت ان اصلاحات میں واضح طور پر دکھائی دی۔
تمام عالمی اندازوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، بھارتیہ معیشت نے سال 2025 میں 8.2 فیصد کی حیران کن جی ڈی پی شرح نمو درج کی۔ یہ ٹیکسیشن سے لے کر محنت اصلاحات تک، بندرگاہوں کی جدید کاری سے لے کر جوہری توانائی تک اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے لے کر آزاد تجارتی معاہدوں کے ساتھ ساتھ اہم ڈی ریگولیشن جیسے تاریخی اصلاحات کے ذریعے معیشت میں نئی جان ڈالنے کا نتیجہ تھا۔
محنت اصلاحات : بھارت کی ترقی کی کہانی کے مرکزمیں مزدور: سال 2025 وہ پہلا سال بنا جب محنتی ضابطوں نے بھارت کی ورکنگ دنیا کو براہ راست اور فیصلہ کن طور پر ایک نئی شکل دی۔ 29 پیچیدہ اور الگ الگ قوانین کو چار جدید ضابطوں میں سمیٹ کر، بھارت نے ایک ایسا لیبر فریم ورک تیار کیا جو کاروبار کے لئے زیادہ واضح اور مزدوروں کے لئے زیادہ محفوظ ہے۔
مناسب اجرت، آسان صنعتی تعلقات جامع سماجی تحفظ اور محفوظ کام کی جگہوں پر زیادہ زور دیتے ہوئے ، یہ اصلاحات بھارت کی محنت مارکیٹ کو 64.33 کروڑ کی بڑھتی محنتی قوت کی مدد کرنے ، خواتین کی زیادہ شمولیت کو فروغ دینے اور معیشت کی توسیع کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کی سطح کو کم رکھنے کے لئے تیار کرتی ہیں۔ اگلی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات ، ایک سادہ ، منصفانہ اور زیادہ شفاف نظام ، انکم کیا ، انکم ٹیکس انقلاب، متوسط طبقے کو بڑی راحت ہے۔
بلڈنگ پرمٹ اور ما حولیاتی منظوری میں اصلاحات : اسی طرح کسی انڈسٹریل پارک میں موجود مختلف انڈسٹریل یونٹس جنہوں نے پہلے ہی جامع ماحولیاتی منظوری(ای سی )حاصل کر لی ہے، انہیں عموما الگ سے ماحولیاتی منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ یہ قدم خاص طور پر وقت کے حساس شعبوں میں ماحولیاتی منظوری میں تاخیر کے باعث سرمایہ کاری اور روزگار میں ہونے والے نقصان کو رو کے گا اور 6 سے 18 ماہ تک کے وقت کی بچت کرے گا۔
سولر پاور، سائیکل اسمبلی ، ہتھ کر گھا، سائنسی آلات، چائے پیکیجنگ، حیاتیاتی کھاد اور لکڑی کے فرنیچر (بغیر اسپرے پینٹنگ والے)جیسے شعبوں سمیت 32 مزید صنعتوں کو وائٹ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔سال 2025 ساختی اصلاحات کے ایک فیصلہ کن سال کے طور پر درج ہوا، جہاں سادہ قوانین ، مضبوط نظام، قابو میں مہنگائی اور بڑھتی عالمی ساکھ نے 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے راستے کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔