National News

اقوام متحدہ کشمیر کو لیکر فکرمند، ہندوستان سے  کی شہریوں کے سبھی حقوق بحال کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کشمیر کو لیکر فکرمند، ہندوستان سے  کی شہریوں کے سبھی حقوق بحال کرنے کی اپیل

نیشنل ڈیسک: اقوام متحدہ نے کشمیر کے حالات پر اظہار تفکر کرتے ہوئے ہندوستان سے درخواست کی ہے کہ  کشمیر کے شہریوں کے سبھی حقوق بحال ہوں۔حالانکہ اقوام متحدہ نے آگے یہ بھی کہا کہ  ہندوستان  نے کشمیر میں حالات کو سدھار نے کے لئے بہت اقدامات کئے ہیں۔
انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے ترجمان روپرٹ کولولے نے کہا کہ ہم بہت فکر مند ہیں کہ کشمیر میں لوگ حقوق سے محروم ہیں۔ہم ہندوستان  سے حقوق کو مکمل طور پر بحال کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

PunjabKesari
بیشتر علاقوں سے ہٹائی گئیں پابندیاں
در اصل جموں کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل  مرکزی حکومت نے وادی میں دفعہ 144 لاگو کر دی تھی ، جس کے بعد سے وادی میں کرفیو جیسے حالات  پیدا ہوگئے تھے۔حکومت نے فون لائنز سے لیکر  انٹر نیٹ خدمات کو بھی معطل کر دیا تھا ۔ پھر حکومت نے  دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کر  جموں کشمیر ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں جموں کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
 ریاست کی تقسیم کا یہ حکم 31 اکتوبر سے نافذ ہوگا اور یہ دونوں مرکز کے زیر انتظام ریاست بن جائیں گی۔ ویسے اب حالات رفتہ رفتہ معمول پر آنے لگے ہیں اور وادی کے بیشتر علاقوں سے  پابندیاں ہٹالی گئیں۔ حال ہی میں  حکومت کی جانب سے وادی میں لینڈ لائن خدمات کو بحال کیا گیا ، لیکن انٹر نیٹ خدمات  ہنوز معطل ہے۔

PunjabKesari
دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پاکستان کی بوکھلاہت
جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد سے ہی پاکستان بوکھلایا ہوا ہے۔اس بوکھلاہٹ میں وہ کبھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا ہے ،تو کبھی بین الاقوامی فورم پر کشمیر کا  راگ الاپتا ہے ، توکبھی پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور اسکے کچھ وزراء   ہندوستان کوایٹمی جنگ کی گیدڑ بھبکی دیتے ہیں۔ عمران نے جموں کشمیر مسئلہ  اسلام سے جوڑ کر  اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا  تھا اور دھمکی دی تھی کہ اگر ایسا ہی چلتا رہا  پوری دنیا کو اس کا نقصان بھگتنا ہوگا۔بہر حال پاکستان نے اس مسئلہ کو ہر فورم پر اٹھا یا  ہے ، لیکن اس کو ہر جگہ ہر بار منہ کی کھینی پڑی ہے  اور ہندوستان کئی بار صاف کر چکا ہے کہ کشمیر اس کا اندرونی اور ذاتی معاملہ ہے۔
 



Comments


Scroll to Top