بھوپال: مدھیہ پردیش کی سابق وزیراعلیٰ اوما بھارتی نے آج پریس کانفرنس کرکے ہندو اتحاد، ہندو راشٹر، ریزرویشن، طرزِ حکمرانی، انتظامیہ، مذہب کی تبدیلی اور بدعنوانی جیسے کئی موضوعات پر بے باک بیانات دیے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ دھیرندر کرشن شاستری نے ہندو راشٹر کی بات کھل کر کہی ہے اور بندیل کھنڈ سے ہمیشہ ایسی شخصیات سامنے آتی رہی ہیں۔
بھارت ہندو راشٹر ہے : اوما بھارتی
اوما بھارتی نے کہا کہ بھارت ہندو راشٹر ہے، اسے سب کو قبول کرنا چاہیے۔ ہندو راشٹر ہے ، اس لیے سیکولر ہے کیونکہ ہندو نے ہر مذہب کو جگہ دی ہے۔ جب اسلام، جین، بدھ اور عیسائی مذہب نہیں تھے، تب بھی سناتن تھا۔ ہندو تنوع میں وحدت کی علامت ہے۔ انہوں نے ذات پات اور سماجی تقسیم کو ہندو اتحاد کی سب سے بڑی رکاوٹ بتایا اور کہا کہ ہندو سماج کی مضبوطی کی بنیاد اقتصادی مساوات ہے۔
مذہب کی تبدیلی اور لو جہاد پر سخت موقف
انہوں نے مذہب کی تبدیلی کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذہب کی تبدیلی اور لو جہاد ملک سے غداری ہے۔ ہندوستان میں ہر مذہب کا احترام ہے، لیکن دھوکے سے مذہب تبدیل کرانا جرم ہے۔ دراندازوں کو ایک منٹ بھی ملک میں رہنے کا حق نہیں۔ اوما بھارتی نے کہا کہ ہندو، مسلمان، عیسائی سب کو بھارت کی ثقافتی روح کو سمجھنا ہوگا۔ سیا رام میں سب جگ جانی یہی بھارت کی پہچان ہے۔ جہاد اور کافر جیسے الفاظ کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ وہ نہ تو حاشیے پر ہیں اور نہ ہی کسی عہدے کی خواہش مند، لیکن گنگا اور گئو ماتا سے جڑی کسی بھی ذمہ داری کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔
میں نماز پڑھوں تو مسلمان نہیں بن جاؤں گی
اوما نے کہا کہ مذہب کی تبدیلی اور لو جہاد ملک سے غداری ہے۔ اگر میں قرآن پڑھ لوں، درگاہ میں چلی جاؤں یا اللہ بول دوں ،
میں نماز پڑھوں تو مسلمان نہیں بن جاؤں گی
اوما نے کہا کہ مذہب کی تبدیلی اور لو جہاد ملک سے غداری ہے۔ اگر میں قرآن پڑھ لوں، درگاہ میں چلی جاؤں یا اللہ بول دوں ، توتو اس سے میرا مذہب تبدیل نہیں ہوگا۔ بھارت میں اکثریت ہر مذہب کا احترام کرتی ہے اور اگر ایسے معاملات سامنے آتے ہیں تو یہ گھناؤ نا جرم، قوم اور ملک سے غداری ہے۔
راہل گاندھی پر نشانہ
راہل گاندھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اوما نے کہا کہ راہل جنیو پہننے کا ڈرامہ کرتے ہیں۔ کل اگر گائے کا معاملہ بڑھ گیا تو گوبر کا ٹیکہ لگا لیں گے اور جیب میں گئو موتر رکھ کر گھومیں گے۔ ڈرامہ کرنے میں نمبر ون ہیں۔