Latest News

گرین لینڈ اور ٹیرف کی دھمکیوں پر برطانیہ مشتعل، ٹرمپ کو کہا ‘انٹرنیشنل غنڈہ’، امریکی تاریخ کا سب سے بدعنوان صدر (ویڈیو)

گرین لینڈ اور ٹیرف کی دھمکیوں پر برطانیہ مشتعل، ٹرمپ کو کہا ‘انٹرنیشنل غنڈہ’، امریکی تاریخ کا سب سے بدعنوان صدر (ویڈیو)

لندن: برطانیہ کی پارلیمنٹ میں اس وقت ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا جب لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما ایڈ ڈیوڈ  نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے ٹرمپ کو انٹر نیشنل  غنڈہ، بدمعاش اور امریکہ کی تاریخ کا سب سے بدعنوان صدر تک قرار دے دیا۔ ایڈ  ڈیوڈ  کا یہ بیان اس کے بعد سامنے آیا جب ٹرمپ نے برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک پر 10 فیصد سے 25 فیصد تک درآمدی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی۔ 
یہ ممالک ڈنمارک کے اس فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں جس میں اس نے گرین لینڈ کو امریکہ کے حوالے کرنے یا فروخت کرنے سے انکار کیا ہے۔ ڈیوڈ نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے نہایت سنجیدہ اور خطرناک وقت ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ٹرمپ تعاون نہیں بلکہ دھمکی اور دبا کی سیاست کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق برطانیہ اور امریکہ کے درمیان تاریخی خصوصی تعلقات اب تقریبا ٹوٹنے کے قریب ہیں۔

Trump is acting like an international gangster.

The Prime Minister has tried appeasing him for 12 months and has failed. It's time we finally stood up to him and united with our European allies to make him back down. pic.twitter.com/9T4y5uQhhm

— Ed Davey (@EdwardJDavey) January 19, 2026


ایڈ  ڈیوڈ  نے کہا کہ ٹرمپ ایسے برتا ؤکر رہے ہیں جیسے کوئی غنڈہ جو طاقت کے زور پر جو چاہے چھین سکتا ہے۔ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ ٹرمپ نیٹو کو کمزور کرنے اور اتحادی ممالک کی خودمختاری کو کچلنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔  ڈیوڈ  نے کہا کہ اس پورے تصادم سے صرف روس کے صدر ولادیمیر پوتن  اور چین کے صدر شی جن پنگ خوش ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کی موجودہ لیبر حکومت اور سابق کنزرویٹو حکومتوں کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ ٹرمپ کو خوش کرنے، ان کی تعریف کرنے اور ان کے آگے جھکنے کی پالیسی مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ اب برطانیہ کو یہ طے کرنا ہوگا کہ وہ ٹرمپ کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہوگا یا پھر چند ارب ڈالر دے کر انہیں خوش کرنے کی کوشش کرے گا۔
کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر گرین لینڈ پر امریکی پرچم لگی ہوئی  ایک جعلی تصویر اور ایسا نقشہ شائع کیا جس میں کینیڈا اور گرین لینڈ کو امریکہ کا حصہ دکھایا گیا۔ ٹرمپ نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے بھی ٹکراؤ مول لے لیا ہے۔ انہوں نے فرانسیسی وائن اور شیمپین پر 200 فیصد محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی اور دعوی کیا کہ اس سے میکرون ان کے نام نہاد بورڈ آف پیس میں شامل ہو جائیں گے۔ فرانس کی وزیر اینی جینوارڈ نے ٹرمپ کی حکمت عملی کو ظالمانہ اور بلیک میلنگ کا ہتھیار قرار دیا۔ ادھر امریکی خزانہ سیکریٹری اسکاٹ بیسنٹ نے اتحادی ممالک سے تحمل برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے تعلقات دنیا کے ساتھ پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top