Latest News

امریکہ کا بدلہ: شام میں آئی ایس آئی ایس کے ٹھکانوں پر لگاتار حملے، کہا- دنیا میں کہیں بھی چھپ جاؤ ہم چُن چُن کر ماریں گے

امریکہ کا بدلہ: شام میں آئی ایس آئی ایس کے ٹھکانوں پر لگاتار حملے، کہا- دنیا میں کہیں بھی چھپ جاؤ ہم چُن چُن کر ماریں گے

واشنگٹن: امریکہ نے شام میں آئی ایس آئی ایس کے خلاف ایک بار پھر جوابی حملے شروع کر دیے ہیں۔  گزشتہ ماہ شام میں ہونے والے حملے میں اپنے دو فوجیوں اور ایک مترجم کی ہلاکت کے بعد امریکہ نے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف دوبارہ جوابی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ امریکی مرکزی کمان کے مطابق، امریکہ اور اتحادی افواج کی جانب سے کیے گئے یہ وسیع حملے مشرقی وقت کے مطابق دوپہر 12  بج کر30  منٹ کے قریب کیے گئے۔ ان حملوں میں پورے شام میں اسلامک اسٹیٹ کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ہفتے کے یہ حملے ایک وسیع مہم کے تحت کیے گئے ہیں جو امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے آئی ایس آئی ایس کے اس مہلک حملے کے جواب میں شروع کی گئی کارروائی کا حصہ ہیں، جس میں گزشتہ ماہ پامائرا  میں سارجنٹ ایڈگر برائن ٹوریس ٹوور، سارجنٹ ولیم نیتھانئل ہاورڈ اور مترجم ایاز منصور سکات ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی مرکزی کمان نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہمارا پیغام بالکل واضح ہے، اگر آپ ہمارے فوجیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں تو ہم آپ کو ڈھونڈ نکالیں گے اور دنیا میں آپ جہاں کہیں بھی ہوں گے آپ کو مار ڈالیں گے، چاہے آپ قانون سے بچنے کی کتنی ہی کوشش کیوں نہ کریں۔
 



Comments


Scroll to Top