National News

جالندھر میں بھاری مقدار میں اسلحہ کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار

جالندھر میں بھاری مقدار میں اسلحہ کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار

جالندھر : پنجاب کے جالندھر میں کاونٹر انٹیلی جنس نے ایک بین ریاستی اسلحہ اسمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے جمعرات کو کہا کہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے، کاو¿نٹر انٹیلی جنس، جالندھر نے ایک بین ریاستی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 6 غیر قانونی پستول اور 7 میگزین کے ساتھ 2 اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ مسٹر یادو نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ان مجرموں نے پچھلے 6 مہینوں میں ہتھیاروں کی 4 بڑی کھیپ خریدی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شناخت شدہ دو اہم ماڈیول ارکان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور انہیں گینگسٹرز کو اسلحہ فراہم کرنے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آرمس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر ایس ایس او سی امرتسر میں درج کی گئی ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ گرفتار اسمگلروں کے رابطوں کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ پنجاب پولیس منظم جرائم اور غیر قانونی اسلحہ اسمگلنگ نیٹ ورکس میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ 
 



Comments


Scroll to Top