Latest News

غیر ملکی پیسے کے دم پر ہو رہی ملک کے ٹکڑے کرنے کی کوشش:  کرن رجیجو

غیر ملکی پیسے کے دم پر ہو رہی ملک کے ٹکڑے کرنے کی کوشش:  کرن رجیجو

لکھنؤ :مرکزی کھیل اور نوجوان  فلاح وبہبود کے وزیر کرن رجیجو نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ بیرون ملک سے مل رہے پیسے  کے دم پر  ہندوستان  کی کچھ یونیورسٹیوں کے لوگ ملک کے ٹکڑے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رجیجو نے یہاں 23 ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں کہا کہ چند لوگ غیر ملکی افواج کے ساتھ مل کر منظم طریقے سے ملک کے اچھے ماحول کو خراب کرنے  کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ لوگ سوشل میڈیا پر  ہندوستا ن کے خلاف ایک مہم چلا رہے ہیں۔ان کی مہم کے لئے بیرون ملک سے پیسہ دیا جاتا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے' ایک  بھارت،  شریسٹھ بھارت' کا ہدف رکھا ہے لیکن ملک کی  کچھ یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے لوگ ہندوستان کے ٹکڑے-  ٹکڑے کرنے کی بات کر رہے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک کے نوجوان ان ملک دشمن نعروں پر توجہ نہ دیں اور اپنی پوری توانائی ملک کی ترقی میں لگائیں
انہوں نے فیسٹیول کے شرکا ء سے کہا کہ ہمارا مقصد سال 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں ہندوستان کو سب سے اوپر 10 تمغے جیتنے والوں کی فہرست میں شامل کرنے کا ہونا چاہئے ۔پروگرام کو گورنر آنندی بین پٹیل اور پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے بھی خطاب کیا۔
 



Comments


Scroll to Top