National News

ٹرمپ کی ایران کو کھلی دھمکی : میرے قتل کا سوچنا بھی مت، مٹ جائے گا نام ونشان، حکم پہلے سے تیار

ٹرمپ کی ایران کو کھلی دھمکی : میرے قتل کا سوچنا بھی مت، مٹ جائے گا نام ونشان، حکم پہلے سے تیار

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے بارے میں نہایت جارحانہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے ان کی قتل کی سازش کرائی تو امریکہ ایران کا نام و نشان مٹا دے گا۔ ٹرمپ نے یہ وارننگ منگل کو نیوزنیشن چینل کے پروگرام' کیٹی پاولچ ٹونائٹ' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دی۔
ٹرمپ نے کہا کہ میرے پاس بہت سخت ہدایات ہیں کہ اگر میرے ساتھ کچھ بھی ہوا تو وہ ایران کو نقشے سے مٹا دیں گے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند دن پہلے ایران نے ٹرمپ کو وارننگ دی تھی۔ دراصل ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے تقریبا 40  سالہ  دورِ اقتدار کو ختم کرنے کی بات کہی تھی، جس کے بعد تہران کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا۔
ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے ٹرمپ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ جانتے ہیں کہ اگر ہمارے رہنما کی طرف ہاتھ بھی بڑھایا گیا تو ہم نہ صرف اس ہاتھ کو کاٹ دیں گے بلکہ ان کی دنیا میں آگ لگا دیں گے۔
ٹرمپ اس سے پہلے بھی عوامی طور پر کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے اپنے مشیروں کو ہدایات دے دی ہیں کہ اگر ایران ان کی قتل کی کوشش کرتا ہے تو ایران کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے۔ ان بیانات کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس طرح کی سخت بیان بازی سے مشرق وسطی میں حالات مزید دھماکہ خیز ہو سکتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top