Latest News

ٹرمپ کا دعویٰ: ہندوستان نے ٹیرف پر کی بڑی پیشکش، اب امریکہ پر نہیں لگے گی کوئی ڈیوٹی

ٹرمپ کا دعویٰ: ہندوستان نے ٹیرف پر کی بڑی پیشکش، اب امریکہ پر نہیں لگے گی کوئی ڈیوٹی

واشنگٹن: ایک اہم بیان میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہندوستان نے امریکہ کو ایک تجارتی معاہدے کی پیشکش کی ہے جس کے تحت ہندوستان میں امریکی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی "تقریبا صفر" ہو جائے گی۔ یہ تجویز  وسیع رینج کی امریکی اشیا ء کی پر  لاگو ہو گی ۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیں امریکی اشیا پر تقریبا بغیر کسی ٹیرف کے معاہدے کی پیشکش کی ہے۔ یہ ایک بڑی بات ہے۔ تاہم حکومت ہند کی جانب سے اس تجویز پر ابھی تک کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کے حوالے سے کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ اس سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف کے حوالے سے اختلافات سامنے آئے تھے لیکن اب ٹرمپ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہونے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ہندوستان  کے درمیان تجارت پر نئے مذاکرات کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top