Latest News

صدر  ہاؤس میں ٹرمپ کا رسمی  خیر مقدم ،گارڈ آف آنر کیساتھ 21توپوں کی سلامی دی گئی

صدر  ہاؤس میں ٹرمپ کا رسمی  خیر مقدم ،گارڈ آف آنر کیساتھ 21توپوں کی سلامی دی گئی

نیشنل ڈیسک: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا منگل کو صدر ہائوس میں رسمی طور پر خیر مقدم کیا گیا۔ٹرمپ کو گارڈ آف آنر دیا گیا ۔ ساتھ  ہی ان کو  21توپوں کی سلامی دی گئی ۔ اس دوران  پی ایم نریندر مودی ، ڈیفنس وزیر راجناتھ سنگھ  صدر ہائوس میں موجود رہے۔ صدر ہائوس کے بعد ٹرمپ راجگھاٹ پہنچ کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو شردھانجلی دیں گے۔راجگھاٹ کے بعد ٹرمپ حیدرآباد پہنچیں گے جہاں مودی اور ٹرمپ کے درمیان اعلیٰ سطح پر بات چیت ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان منگل کو توسیع بات  چیت ہوگی ۔ دونوں نیتا بھار ت امریکہ  کے رشتوں میں عالمی شراکت داری کی توسیع  پر بھی بات چیت کریں گے ۔

PunjabKesari
پی ایم مودی نے بات چیت کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کے لئے دوپہر  کے لئے لنچ  کا  اہتمام کیا ہے ۔ یہاں دونوں اعلیٰ نیتا ساتھ میں لنچ کریں گے ۔ سمجھوتوں کے دوران کے بعد دونوں نیتا مشترکہ پریس کانفرنس  کریں گے اور اس کے بعد ٹرمپ سی ای  او رائونڈ ٹیبل کے لئے روجویلٹ ہائوس  یعنی امریکی سفارت خانہ بھی جائیں گے ۔اس میں صنعتی  نمائندوںکے ساتھ ایک  گول میز کانفرنس  بھی شامل ہو سکتی ہے ۔ شام 7.30بجے ٹرمپ صدر رام ناتھ کووندسے  ملاقات کریں گے  اور ڈنر میں شامل ہوںگے۔صدر رام ناتھ کووند نے ان کی خاطرداری کے لئے ڈنر  پارٹی     کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ڈنر کے  بعد ٹرمپ بیوی  میلانیا کے ساتھ وایا جرمنی  امریکہ کے لئے روانہ ہوں گے ۔

PunjabKesari
دلی میں 'خوشحال نصاب ' دیکھنے جائیں گی میلانیا ٹرمپ
امریکہ کی اول لیڈی  میلانیا ٹرمپ دلی کے ایک  سلول میں آج طلباء سے بات چیت کریں گی اور 'خوشحال نصاب' کے تحت  مختلف سرگرمیوں کو دیکھیںگی۔سکول جانے والے سبھی راستوں کوپختہ کر دیا گیا ہے  اور حفاظتی ایجنسیوں کے احکام کے مطابق  درختوں کی کٹائی  چھنٹائی کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق  میلانیا دوپہر میں  بغرب دلی کے  سکول میں پہنچیںگی اور قریب  ایک گھنٹہ بتائیںگی ۔ انہوںنے بتایا کہ اس دوران ان کے سلول کا دورہ کرنے ، مختلف جماعتوں میں جانے ،طلباء کے ساتھ بات چیت کرنے اور 'خوشحال نصاب '  کے تحت  مختلف  سرگرمیوں کو دیکھنے کا پروگرام ہے ۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ سوموار کو  ٹرمپ کے ساتھ انکی بیوی  میلانیا ٹرمپ ، بیٹی ایونکا ، داماد  جاریڈ کشنر  اور ان کی انتظامیہ  کے سینئر افسران  احمدآباد پہنچے ۔ ٹرمپ کے اعزاز میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم  موٹیرا  سٹیدیم میں  نمستے ٹرمپ  پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد  ٹرمپ اور ان کی بیوی آگرہ میں تاج محل دیکھنے گئے ۔
 



Comments


Scroll to Top