Latest News

فرانس دہشت گردانہ حملہ:بنیاد پرست اسلامی حملوں کوروکنا ضروری: ٹرمپ

فرانس دہشت گردانہ حملہ:بنیاد پرست اسلامی حملوں کوروکنا ضروری: ٹرمپ

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں دہشت گردانہ حملے پر سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند اسلامی دہشت گردانہ حملوں کو روکنا بہت ضروری ہے۔ جمعرات کے روز ٹرمپ نے کہا ، "ہماری تعزیت فرانس کے عوام کے ساتھ ہے۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں امریکہ اپنے سب سے پرانے ساتھی کے ساتھ کھڑا ہے۔ بنیاد پرست اسلامی دہشت گردانہ حملوں کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔

فرانس یا کوئی بھی ملک زیادہ دنوں تک ایسے حملوں کو برداشت نہیں کرسکتا۔‘‘ امریکی صدر کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی فرانس میں دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ فرانس کے شہر نائس میں گزشتہ روز ایک چرچ میں حملہ آور کے چاقو کے حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ گزشتہ دو ماہ میں فرانس میں ایسا تیسرا حملہ ہے۔ وہ شخص جس نے نوٹریڈم چرچ پر حملہ کیا تھا، پولیس گرفتاری کے دوران زخمی ہوا تھا اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔



Comments


Scroll to Top