Latest News

ٹرمپ کا 60 ویں بار دعویٰ : میری دھمکی پر پی ایم مودی نے کہا- ہم جنگ نہیں کریں گے ، ہندوستان بولا - کب تک بولو گے جھوٹ

ٹرمپ کا 60 ویں بار دعویٰ : میری دھمکی پر پی ایم مودی نے کہا- ہم جنگ نہیں کریں گے ، ہندوستان بولا - کب تک بولو گے جھوٹ

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر  ہندوستان  اور پاکستان کے تناؤ کو لے کر بڑا اور متنازع دعوی کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے دونوں ملکوں کو350  فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی دے کر انہیں جنگ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا تھا۔ ٹرمپ کے دعوؤں کا سلسلہ مئی سے مسلسل جاری ہے، جبکہ ہندوستان  نے ہمیشہ کسی بھی تیسرے فریق کی ثالثی سے انکار کیا ہے۔ امریکہ-سعودی سرمایہ کاری فورم میں بولتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مئی میں ہندوستان  اور پاکستان ایٹمی حملے کی تیاری میں تھے۔ ان کے مطابق میں نے دونوں سے کہا کہ جنگ کر سکتے ہو لیکن میں350   فیصد محصول لگا دوں گا۔ پھر تم امریکہ میں تجارت نہیں کر پاؤ گے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دھمکی کے بعد دونوں ملکوں نے ان سے ایسا نہ کرنے کی درخواست کی۔
مودی اور شہباز شریف نے فون کیا
ٹرمپ نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں کال کرکے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لاکھوں لوگوں کی جان بچ گئی۔ اس کے بعد، ٹرمپ کے مطابق، وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں فون کرکے کہا ہم جنگ نہیں کریں گے۔ ٹرمپ کہتے ہیں کہ انہوں نے مودی سے کہا ٹھیک ہے، آئیے ایک سمجھوتہ  کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے امریکہ-سعودی سرمایہ کاری فورم میں دعوی کیا کہ انہوں نے ایٹمی ہتھیار رکھنے والے دونوں ہمسایہ ملکوں سے کہا تھا کہ وہ جنگ جاری رکھ سکتے ہیں لیکن میں دونوں ملکوں پر 350  فیصد محصول لگا رہا ہوں۔ وہ امریکہ کے ساتھ اب تجارت نہیں کر پائیں گے۔ امریکہ-سعودی سرمایہ کاری فورم میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بھی شامل ہوئے۔ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ وہ پوری طرح تیار تھے اور انہوں نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے کہا تھا کہ وہ(تنازع کو)ختم کرنے کے لیے 350  فیصد محصول لگائیں گے اور اگر دونوں ملک جنگ روک دیتے ہیں تو ہم ایک اچھا تجارتی سمجھوتہ  کریں گے۔
ہندوستان نے ٹرمپ کے دعوے کو پھر کیا خارج 
ہندوستان کا سرکاری موقف بالکل واضح ہے کہ ہندوستان  اور پاکستان کے درمیان کسی تیسرے ملک کی ثالثی کبھی قبول نہیں کی جاتی۔ دونوں ملکوں کی فوجوں کے ڈی جی ایم او نے براہ راست بات کی اور اسی کے بعد حملے رکے۔ہندوستان  کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کب تک اس بات کو لے کر جھوٹا دعوی کرتے رہیں گے۔ سات مئی کو ہندوستان  فوج نے آپریشن سندور شروع کیا تھا جو پہلگام حملے(26ہلاکتوں)کے جواب میں تھا۔ ٹرمپ 60 ویں  بار یہ دعویٰ دوہرا چکے ہیں۔ دس مئی کو ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ ان کی ثالثی سے ہندوستان اور پاکستان فوری جنگ بندی پر راضی ہوئے۔ تب سے وہ بار بار دعوی کرتے رہے ہیں کہ انہوں نے ایک بڑی ایٹمی جنگ کو روکا۔
 



Comments


Scroll to Top