National News

دنیا میں پہلی بار آسٹریلیا میں سوشل میڈیا لاک ڈاون، میٹا نےشروع کی نوعمر صارفین کی صفائی

دنیا میں پہلی بار آسٹریلیا میں سوشل میڈیا لاک ڈاون، میٹا نےشروع کی نوعمر صارفین کی صفائی

 انٹر نیشنل ڈیسک: میٹا نے آسٹریلیا میں اپنے نوعمر صارفین کو بڑا الرٹ بھیجنا شروع کر دیا ہے۔ کمپنی نے فیس بک (Facebook)، انسٹاگرام (Instagram) اور تھریڈز (Threads) پر 16 سال سے کم عمر کے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ وہ اگلے دو ہفتوں میں اپنا ڈیٹا اور ڈیجیٹل ہسٹری ڈاو¿ن لوڈ کر لیں، کیونکہ ان کے اکاونٹس جلد بند کیے جائیں گے۔ آسٹریلوی حکومت نے حال ہی میں نیا ضابطہ نافذ کیا ہے، جس کے تحت 10 دسمبر سے 16 سال سے کم عمر کے تمام سوشل میڈیا اکاو¿نٹس حذف کر دیے جائیں گے۔ یہ دنیا میں پہلی بار نافذ کیا جانے والی ایسی وسیع پابندی ہے۔
میٹا نے SMS اور ای میل کے ذریعے بتایا کہ 4 دسمبر سے مشتبہ نابالغ صارفین کی پلیٹ فارم تک رسائی روک دی جائے گی۔
کمپنی نے کہا کہ یہ وقت اس لیے دیا جا رہا ہے تاکہ نوعمر اپنی کانٹیکٹ لسٹ، تصاویر اور یادیں محفوظ کر سکیں۔ کمپنی کا اندازہ ہے کہ انسٹاگرام پر 13–15 سال کے تقریباً 3.5 لاکھ، اور فیس بک پر 1.5 لاکھ آسٹریلوی صارف موجود ہیں۔ میٹا نے یہ بھی واضح کیا کہ 16 سال سے زیادہ عمر والے صارف اگر غلطی سے نوٹس حاصل کریں، تو وہ سرکاری دستاویز یا ویڈیو سیلفی کے ذریعے اپنی عمر کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے ضروری ہے اور تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز، سنیپ چیٹ، ٹک ٹاک، ایکس اور یوٹیوب کو اس پر عمل کرنا ہوگا۔



Comments


Scroll to Top