National News

وینزویلا آپریشن کے بعدایک ساتھ نظر آئے ٹرمپ اور ایلون مسک ، مادورو کی گرفتاری پر منایا جشن، دنیا میں مچی ہلچل

وینزویلا آپریشن کے بعدایک ساتھ نظر آئے ٹرمپ اور ایلون مسک ، مادورو کی گرفتاری پر منایا جشن، دنیا میں مچی ہلچل

انٹرنیشنل ڈیسک: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی امریکی فوجی کارروائی میں گرفتاری کے بعد ایک نئی تصویر اور خبر نے عالمی سیاست میں ہلچل مزید بڑھا دی ہے۔ رپورٹس اور سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو فلوریڈا میں واقع اپنے نجی ریزورٹ مار اے لاگو میں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کے ساتھ ڈنر کرتے دیکھا گیا۔ یہ ڈنر ایسے وقت میں ہوا ہے جب وینزویلا میں امریکہ کی فوجی کارروائی کو لے کر دنیا بھر میں سخت ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

 

چین، روس، بھارت اور کئی لاطینی امریکی ممالک نے اس قدم پر تشویش ظاہر کی ہے، جبکہ امریکہ کے اندر بھی احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور ایلون مسک کی یہ ملاقات صرف ایک نجی ڈنر نہیں سمجھی جا رہی بلکہ اسے موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ مسک اس سے پہلے بھی عالمی سیاست، یوکرین جنگ، اظہار رائے کی آزادی اور امریکہ کی خارجہ پالیسی پر کھل کر اپنی رائے دیتے رہے ہیں۔ تاہم وائٹ ہاو¿س یا ٹرمپ کی جانب سے اس ڈنر کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس ملاقات میں وینزویلا کے بحران یا کسی اسٹریٹجک معاملے پر گفتگو ہوئی یا نہیں۔ اس کے باوجود مادورو کی گرفتاری کے فوراً بعد ٹرمپ اور مسک کی ایک ساتھ موجودگی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ کئی لوگ اسے طاقت کے مظاہرے اور خود اعتمادی کی علامت کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جبکہ ناقدین اسے حساس عالمی حالات کے درمیان ایک غیر ضروری پیغام قرار دے رہے ہیں۔



Comments


Scroll to Top