Latest News

امریکہ میں ایرانی عوام کی حمایت میں ریلی پر حملہ، ٹرک مظاہرین میں جا گھسا (ویڈیو)

امریکہ میں ایرانی عوام کی حمایت میں ریلی پر حملہ، ٹرک مظاہرین میں جا گھسا (ویڈیو)

انٹرنیشنل ڈیسک: امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں اتوار کو ایک تیز رفتار ٹرک ایران کے عوام کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے لوگوں کے درمیان گھس گیا، جس سے افراتفری مچ گئی۔ اس دوران مظاہرین جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے، بعد میں کچھ لوگ ٹرک کے پیچھے دوڑے اور انہوں نے ڈرائیور پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی۔ کچھ فاصلے پر جا کر ٹرک رک گیا۔ اس کی کھڑکی اور دونوں طرف لگے شیشے ٹوٹ چکے تھے۔

🇺🇸🇮🇷 Multiple people are reported injured after a U-Haul Truck emblazoned with anti-monarchist signs drove through a march against Iran's Islamic regime in Los Angeles, which was hosted by the Iranian diaspora in California.

Follow: @europa pic.twitter.com/Cl2pL8VpuJ

— Europa.com (@europa) January 12, 2026


پولیس نے ٹرک کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ پولیس نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ جاری ہے۔ تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ پولیس کے مطابق ٹرک نے ایک شخص کو ٹکر ماری، لیکن کوئی بھی شدید طور پر زخمی نہیں ہوا۔ اے بی سی 7  کی خبر کے مطابق اتوار دوپہر کو لاس اینجلس کے ویسٹ وڈ علاقے میں ویٹرن ایونیو کے قریب سینکڑوں لوگ جمع ہوئے تھے، جن میں سے کئی لوگ ایران کا پرچم لہرا رہے تھے اور وہاں کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔

U-Haul truck plows through Iranian crowd at anti-Iran regime rally in Westwood, Los Angeles, California, with at least two protesters injured as LAPD detains driver and investigates motive. #IranProtests pic.twitter.com/bsuKtj0GTq

— GeoTechWar (@geotechwar) January 12, 2026

بعد میں پولیس نے بھیڑ کو ہٹنے کا حکم دیا۔ شام پانچ بجے تک وہاں تقریبا سو لوگ ہی باقی رہ گئے تھے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری احتجاج پر حکومت کی کارروائی میں اب تک 530 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اتوار کو ایک بار پھر ایران کے دارالحکومت تہران اور دوسرے بڑے شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے۔
 

 



Comments


Scroll to Top