Latest News

ایک بار پھر لوک سبھا میں پاس ہوا تین طلاق بل،کانگرس نے کی مخالفت

ایک بار پھر لوک سبھا میں پاس ہوا تین طلاق بل،کانگرس نے کی مخالفت

نئی دہلی: تین طلاق ترمیمی بل 2019 جمعرات کو لوک سبھا میں پاس ہو گیا ہے۔ بل کی حمایت میں 303 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 82 ووٹ پڑے۔ اس سے پہلے تین طلاق بل پر ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ وہیں جنتا دل یونائٹیڈ نے بل پر ووٹنگ سے دوری بنائی۔ 
بتا دیں کہ یہ پچھلی لوک سبھا میں پاس ہو چکا تھا لیکن راجیہ سبھا سے اس بل کو واپس کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد 16 ویں لوک سبھا کی میعاد ختم ہونے کے بعد اس لوک سبھا میں سرکار کچھ ترمیم کے ساتھ پھر اس بل کو لے کر آئی ہے۔ اب اس بل کو راجیہ سبھا میں پاس کرانے کی چنوتی حکومت کے سامنے جہاں این ڈی اے کے پاس مکمل اکثریت نہیں ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top