National News

ترنگا اٹھانا ہمارا حق ، لیکن ہاتھ میں آیا ترنگا ذمہ داری بھی : وزیر اعظم مودی

ترنگا اٹھانا ہمارا حق ، لیکن ہاتھ میں آیا ترنگا ذمہ داری بھی : وزیر اعظم مودی

نیشنل ڈیسک: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو دہلی کے رام لیلا میدان میںایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔اس دوران انہوں نے مظاہرہ کر رہے مظاہرین سے کہا کہ ترنگا اٹھانا آپ کا ہم سب کا حق ہے لیکن ہاتھ میں آیا ترگا ذمہ داری بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )کی مخالفت کرنے والوں کے ہاتھ میں جب اینٹ پتھر دیکھتا ہوں تو مجھے تکلیف ہوتی ہے،جب ان کے ہاتھ میں تشدد کے سامان دیکھتا ہوں تو مجھے تکلیف ہوتی ہے۔لیکن جب انہی میں سے کچھ کے ہاتھ میں ترنگا دیکھتا ہوں، تو سکون بھی ہوتا ہے۔

PunjabKesari

مسٹر مودی نے کہاکہ  مجھے پورا یقین ہے کہ ایک بار جب ہاتھ میں ترنگا آ جاتا ہے تو وہ پھر کبھی تشدد کا، علیحدگی  کا،  تقسیم کرنے کی سیاست کی حمایت نہیں کر سکتا۔مجھے پورا یقین ہے کہ ہاتھ میں تھما یہ ترنگا ان لوگوں کو تشدد پھیلانے والوں کے خلاف، ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف، دہشت گردانہ حملے کرنے والوں کے خلاف بھی آواز بلند کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گا۔

PunjabKesari
وزیر اعظم نے کہا کہ کانگرس اور اس کے اتحادی آج اس بات سے بھی تلملائے ہوئے ہیںکہ آخر کیوں مودی کو بین الاقوامی سطح پر اور خاص طور پر مسلم اکثریت والے ممالک میں اتنی حمایت حاصل کیوں ہے ،کیوں وہ ملک مودی کو اتنا پسند کرتے ہیں؟ افغانستان ہو یا فلسطین، سعودی عرب ہو یا یو اے ای، مالدیپ ہو یا بحرین، ان سب ممالک نے بھارت کو اپنا سب سے اعلیٰ شہری اعزاز دیا ہے۔بھارت کی ثقافت کے ساتھ اپنے تعلقات کو اور مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top