National News

پاکستان: ڈرون حملے میں لشکر اسلام کے 3 دہشت گرد ہلاک

پاکستان: ڈرون حملے میں لشکر اسلام کے 3 دہشت گرد ہلاک

پشاور: پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے پیر کے روز ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون حملے میں3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں دہشت گرد تنظیم لشکر اسلام کے ایک خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز کو ضلع کی وادی تیرہ کے اکا خیل جرمین گل چوک علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد یہ ڈرون کارروائی کی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملے کے وقت وہاں تقریباً آٹھ سے دس دہشت گرد موجود تھے۔ اس حملے میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد مقامی اکا خیل قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں قائم سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کی سال 2025 کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت دہشت گردی کے ایک سنگین دور سے گزر رہا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا دہشت گرد سرگرمیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بنا ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں تلاشی مہم اب بھی جاری ہے۔



Comments


Scroll to Top