Latest News

کولمبیا کے فوجی اڈے سے 37 میزائلیں ،ہزاروں گرنیڈ اور گولی چوری ، صدر نے کی تصدیق

کولمبیا کے فوجی اڈے سے 37 میزائلیں ،ہزاروں گرنیڈ اور گولی چوری ، صدر نے کی تصدیق

انٹرنیشنل ڈیسک: کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے منگل کو کہا کہ ملک میں دو فوجی اڈوں سے ہزاروں گولے (دستی بم)اور گولیاں چوری ہو گئی ہیں۔ پیٹرو نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ فوج نے اس ماہ معائنہ کیا اور پتہ چلا کہ فوجی اڈوں سے ہزاروں گولیاں، گولے اور 37 اینٹی آرٹلری میزائل چوری کیے گئے ہیں۔ ان فوجی اڈوں میں سے ایک ملک کے وسطی حصے میں جبکہ دوسرا کیریبین ساحل کے قریب واقع ہے۔
 صدر نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ گولہ بارود کولمبیا کی باغی تنظیموں کے ہاتھ لگ گیا ہو یا انہیں دیگر ممالک میں مجرمانہ گروہوں کو   غیر قانونی طور پر فروخت کیا گیا ہو، جن میں حوثی باغی بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو سامان غائب ہے  ان کے بارے میں صرف اتنا کہا جاسکتا ہے کہ مسلح افواج میں بھی ایسے لوگوں کے نیٹ ورک موجود ہیں جو ہتھیاروں کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔
صدر نے کہا کہ مسلح افواج کو کسی بھی مجرمانہ تنظیم سے دور رکھنے کے لیے فوجی اڈوں کا معائنہ جاری رہے گا ۔ فوجی اڈوں کی جانچ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کولمبیا نے ملک کے جنوب مغرب میں باغی تنظیم ایف اے آر سی - ای ایم سی کے خلاف لڑائی پھر سے شرو ع کی۔ سال 2016  میں، کولمبیا کی انقلابی مسلح افواج اور حکومت کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد، اس باغی تنظیم  سے الگ ہو کر FARC-EMC'  بنی تھی ۔
 



Comments


Scroll to Top