National News

کورونا وائرس  اپڈیٹ :ملک میں تیسری موت،ممبئی میں خاتون کی گئی جان، نوئیڈا میں2 نئے معاملوں سمیت متاث

کورونا وائرس  اپڈیٹ :ملک میں تیسری موت،ممبئی میں خاتون کی گئی جان، نوئیڈا میں2 نئے معاملوں سمیت متاث

نیشنل ڈیسک:دنیا بھر میں ہا ہا کار مچانے والے کورونا نے ہندوستان میں بھی آہستہ آہستہ پائوں جمانے شروع کر دیئے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا وائرس سے تیسری موت ہو گئی ہے۔ ممبئی میں64سالہ عورت کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان میں دو اموت  ہوئی تھیں۔ جس میں سے ایک دہلی اور دوسری موت کرناٹک میں ہوئی تھی ۔ ہندوستان میں اب تک کل متاثرہ افرا د کی تعداد 128 تک پہنچ چکی ہے۔ ملک  کے 15صوبوں میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے۔ نوئیڈا میںدو نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ وہیں لداخ3،جموں کشمیر 3، پنجاب 1، دہلی 7،راجستھان 4کرناٹک 10،کیرل25،تمل ناڈو 1،اندھرا پردیش1،تیلنگانہ 3، مہاراشٹر  39، اوڈیشہ 1,اتر پردیش 13، ہریانہ 14،اترا کھنڈ میں کورونا کا 1معاملہ سامنے آیا ہے۔ 13افراد ٹھیک ہو کر گھرجا چکے ہیں ۔ وہیں، مہاراشٹر کی 3سال کی بچی بھی کورونا کی زد میں آگئی ہے۔
مہاراشٹرپولیس نے شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کی جانچ روکی
پولیس ملازموں کو کورونا وائرس کے انفیکشن  سے بچانے کے لئے مہاراشٹر اٹریفک پولیس نے شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کی جانچ پر فی الحال روک لگانے کا فیصلہ لیا ہے کیونکہ یہ جانچ سانس سے جڑی ہے۔

PunjabKesari
عوام کی صحت کے لئے حکومت ہر ممکن قدم اٹھانے کو  تیار 
کورونا وائرس  کے پھیلائو کو روکنے کیلئے  سب کوساتھ لے کر اور ایک جٹ قدم اٹھائے جا رہے ہی ، ان خیالات کا اظہا ر وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام صحت مند رہے، یہ یقینی کرنے کے لئے کوئی کمی نہیں چھوڑی جائے گی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے میں ڈاکٹروں ،نرسوں اور میڈیکل ملازمین کی سخت محنت اور تعاون قابل تعریف ہے۔



Comments


Scroll to Top