Latest News

طیارے میں بم ہے ، انڈیگو پرواز میں مچا ہڑکمپ، لکھنؤ میں کرائی گئی ہنگامی لینڈنگ

طیارے میں بم ہے ، انڈیگو پرواز میں مچا ہڑکمپ، لکھنؤ میں کرائی گئی ہنگامی لینڈنگ

لکھنؤ نیوز: دہلی سے مغربی بنگال کے باگ ڈوگرا جا رہی انڈیگو کی پرواز میں بم کی اطلاع ملنے سے افراتفری مچ گئی۔ اس کے بعد طیارے کو لکھنؤ ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر اتارا گیا۔ ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح 8 بج کر 46 منٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو انڈیگو کی پرواز نمبر 6ای-6650 میں بم کی اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد کھلبلی مچ گئی اور ہنگامی لینڈنگ کرانی پڑی۔
طیارے میں بم ہے
اطلاعات کے مطابق طیارے کے باتھ روم میں ایک نیپکن پر طیارے میں بم ہے لکھا ہوا ملا۔ ایک مسافر کی نظر اس نیپکن پر پڑی جس کے بعد اس نے عملے کے رکن کو اس کی اطلاع دی۔ اس کے فوراً بعد پرواز کو لکھنؤ کی طرف موڑ دیا گیا۔ طیارہ صبح 9 بج کر 17 منٹ پر لکھنؤ ہوائی اڈے پر بحفاظت اترا۔ مسافروں کو فوری طور پر طیارے سے اتار کر جہاز کو آئسولیشن بے میں کھڑا کیا گیا۔
تمام مسافر محفوظ
لکھنؤ ہوائی اڈے پر بم ناکارہ بنانے والا دستہ، فائر بریگیڈ، طبی ٹیم اور دیگر سکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ طیارے کے اندر سخت تلاشی مہم جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پرواز میں مجموعی طور پر 238 افراد سوار تھے جن میں 230 مسافر جن میں 8 بچے شامل ہیں، 6 عملے کے ارکان اور 2 پائلٹ شامل تھے۔ تمام مسافروں کو جانچ کے بعد بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ مسافروں کے سامان کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top