Latest News

سال 2025 میں سری لنکا آنے والے سیاحوں میں ہندوستانی سرفہرست، دسمبر میں ٹوٹا ریکارڈ

سال 2025 میں سری لنکا آنے والے سیاحوں میں ہندوستانی سرفہرست، دسمبر میں ٹوٹا ریکارڈ

کولمبو: سال 2025 میں مجموعی طور پر 23 لاکھ سیاحوں نے سری لنکا کا سفر کیا جن میں سب سے زیادہ تعدادہندوستانی  سیاحوں کی رہی۔یہ جانکاری سیاحت کے ادارے کے اعداد و شمار میں سامنے آئی ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان سے بڑی تعداد میں سیاح آ رہے ہیں اور سال 2025 میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 31 ہزار 511  ہندوستانی  سیاحوں نے سری لنکا کا سفر کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سال 2024 کے مقابلے میں سال 2025 میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ہندوستانی  سیاحوں نے سری لنکا کا دورہ کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق دوسرے نمبر پر برطانیہ رہا جس کے 21 ہزار 227 سیاحوں نے سری لنکا کی سیاحت کی۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں سب سے زیادہ 56 ہزار 715 جبکہ فروری میں سب سے کم 35 ہزار ہندوستانی  سیاحوں نے سری لنکا کا سفر کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 58 ہزار 928 غیر ملکی سیاحوں نے سری لنکا کی سیاحت کی۔
 



Comments


Scroll to Top