Latest News

ننکانہ صاحب سے سکھوں کو بھگانے کی دھمکی دینے والے کی نئی ویڈیو وائرل، معافی مانگی

ننکانہ صاحب سے سکھوں کو بھگانے کی دھمکی دینے والے کی نئی ویڈیو وائرل، معافی مانگی

اسلام آباد : پاکستان میں ننکانہ صاحب گوردوارے میں ہوئے پتھراؤ کے بعد پوری دنیا میں ایک بار پھر مخالفت جھیل رہی عمران خان حکومت  ہندوستان کے دباؤ کے سامنے جھکتی نظر آرہی ہے ۔ یہی نہیں جس شخص نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کو دھمکانے کا ویڈیو جاری کیا تھا وہ بھی اب ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا دکھائی دے رہا ہے ۔ اس شخص نے معافی مانگنے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے ۔ 

https://twitter.com/Kkf50/status/1213445507558850560?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1213445507558850560&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fthe-man-who-dared-to-run-away-sikhs-from-nankana-sahib-apologized-1107072
بتا دیں کہ اس شخص نے ننکانہ صاحب کا نام بدلے کی دھمکی دی تھی اور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی ۔ سکھوں سے معافی مانگتے ہوئے عمران چشتی نامی اس شخص نے کہا ،' دوستوں جیسا کہ آپ نے کل کا واقع دیکھا تھا ۔ میں جذبات میں کافی ساری باتیں کہہ گیا ۔ جس میں سکھوں کے بارے میں بھی  کی ، گوردوارے کے بارے میں بھی کی ۔ ہمارا ارادہ بالکل بھی نہیں تھا کہ ہم گوردوارے کا گھیراؤ کریں گے یا پھر پتھر بازی کریں گے ۔ میں جذبات میں تمام ساری باتیں کر گیا ۔ 

https://twitter.com/AsYouNotWish/status/1213394909169741824
عمران چشتی نے کہا کہ اگر میری باتوں سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو  ، وہ جس جگہ پر بھی رہتا ہو، میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ وہ ہمارے تھے ، بھائی ہیں اور آگے بھی بھائی رہیں گے ۔ شخص نے کہا کہ جیسے ہم پہلے سکھوں کی عزت کرتے تھے ویسے ہی کریں گے ، جیسے پہلے ہم ان کے عبادت خانے کی عزت کرتے تھے ویسے ہی کریں گے ۔ اگر کسی کو میرے سے دل دکھا ہو تو میں معافی مانگتا ہوں ۔ 



Comments


Scroll to Top